صوابی: جنید اکبر کی زیر صدارت 8 فروری جلسہ کے حوالے سے اجلاس پشاور ریجن کے اہم رہنما غائب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پشاور(نوائے وقت رپورٹ)پی ٹی آئی کے خیبر پی کے کے صدر جنید اکبر کی زیر صدارت 8 فروری کے جلسے سے متعلق اجلاس میں پشاور ریجن کے کئی ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیدار غائب رہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین گنڈا پور اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ کو دعوت بھی نہیں دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء مینا خان، قاسم خان، مشیر صحت احتشام خان، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی شیر علی ارباب، شاندانہ گلزار اور دیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوابی کا جلسہ ہر صورت کامیاب بنانے کا فیصلہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید اکبر نے اجلاس میں گفتگو کی کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پہلے قانونی تمام راستے اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے کہنے پر احتجاج ختم نہیں ہو گا، کسی کو ٹارگٹ نہیں دوں گا۔ تب تک سٹیج نہیں جاؤں گا جب تک تمام رہنما جلسہ گاہ پہنچ نا جائیں، گاڑیوں کا بندوبست ضلعی رہنما کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
وزیر اعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے
ویب ڈیسک: وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم کوئٹہ میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
صوبائی حکام کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف آج صبح ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، وفاق وزیر داخلہ محسن نقوی، جام کمال خان اور دیگر وفاقی وزرا ان کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف ایئرپورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس جائیں گے جہاں وہ امن و امان کے حوالے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور دیگر عسکری و سول حکام بھی شرکت کریں گے۔
ہمیں ہر قیمت پر پولیو کا پاکستان سے خاتمہ کرنا ہے؛ وزیر اعظم
اجلاس میں بلوچستان میں دہشت گردی کے روک تھام سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے، اجلاس میں صوبے میں قیام امن کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم سے گورنر، وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزرا بھی ملاقات کریں گے۔