لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ برطانیہ میں ہونے والی ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسروں آدم عظیم اور ان کے بھائی حسن عظیم نے فتوحات اپنے نام کرلیں۔ لندن کے ویمبلے ارینا میں منعقدہ باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی نژاد برطانوی مڈل ویٹ باکسر حسن عظیم نے مقابلہ جیت لیا۔ حسن عظیم نے سویڈن کے جنسن ارونگ کو 4 راؤنڈز میں واضح شکست دی۔ انہوں نے 40-36 سے کامیابی حاصل کی۔ حسن عظیم نے کیریئر کا آغاز مقابلے میں ناقابل شکست رہ کر کیا۔ ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ کے دوسرے مقابلے میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم اور قازقستان کے باکسر ورلڈ چیمپئن لیپی نیٹس مدمقابل تھے۔ مقابلے کے تیسرے راؤنڈ میں آدم عظیم کا پلڑا بھاری رہا اور انہوں نے قازق باکسر لیپی نیٹس کو مسلسل وار کرکے زمین پر گرا دیا۔ آٹھویں راؤنڈ میں بھی آدم عظیم کا پلڑا بھاری رہا اور نویں راؤنڈ میں قازق باکسر ورلڈ چیمپئن لیپی نیٹس کو شکست دے دی۔ ریفری نے حریف باکسر کی صورتحال دیکھ کر مقابلہ روک دیا اور آدم عظیم کو فاتح قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ آدم عظیم کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے اور وہ اب تک کوئی مقابلہ نہیں ہارے۔ آدم عظیم نے چیمپئن بننے پر اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور کہا کہ کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ‘ آئندہ بھی اچھی کارکردگی دکھائوں گا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آدم عظیم کی جیت پر کہا کہ آدم پر فخر ہے۔ انہوں نے ملک کا نام روشن کردیا۔ پاکستان کیلئے بڑا دن ہے، آدم عظیم دوسرا پاکستانی ہے جو باکسنگ میں ورلڈ چیمپئن بنا۔ میں دبئی سے بھائی کو سپورٹ کرنے آیا ہوں، آدم عظیم کو لیکر پاکستان آؤں گا۔ باکسر آدم عظیم کی والدہ نے کہا کہ سب کو مبارک دیتی ہوں اور تہہ دل سے سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، ماشاء اللہ میرا بیٹا بہت اچھا کھیلا ہے۔ سب اسی طرح آئیں اور سپورٹ کریں، پاکستانی ہمیشہ آدم کو دعاؤں میں یاد رکھیں، ان کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، آدم نے چھوٹی عمر میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کا نام بنایا ہے۔ آدم عظیم کے والد محمد عظیم نے کہا کہ یہ ہمارے خاندان، پاکستان اور برطانیہ سب کیلئے فخر کا موقع ہے، آدم مستقبل میں مزید مقابلے جیت کر لائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

60 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ، پاک آرمی نے میدان مار لیا

 60 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان آرمی نے میدان مار لیا۔ چیمپئن شپ میں 12 ٹیموں نے 7 مقابلوں میں حصہ لیا، پاکستان آرمی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا، یہ تیسرا موقع ہے کہ پاکستان آرمی کی ٹیم نے 7 طلائی، ایک چاندی اور 4 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چیمپئن شپ جیتی۔ پاکستان آرمی نے مینز اور ویمنز دونوں ایونٹس میں طلائی تمغے جیتے، پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر تمام 7 طلائی تمغے جیت کر ایک نئی تاریخ بھی رقم کی جبکہ پاکستان واپڈا کی ٹیم چیمپئن شپ میں 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیت کر دوسری پوزیشن پر رہی ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا چیمپئن ٹرافی کے دوران احتجاج نہ کرنے کااعلان
  • مجھے آدم عظیم پر فخر ہے: باکسر عامر خان
  • پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ سپرلائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی
  • انجمن ترقی اردو پاکستان کے زیر اہتمام برطانیہ اور کینیڈا سے آئی پاکستانی نژاد شاعرات پروفیسر شاہدہ حسن اور پروفیسر نجمہ عثمان کے اعزاز میں تقریب پر لیا گیا فوٹو
  • برطانوی راک بینڈ کا بھارت میں عالمی ریکارڈ، کنسرٹ میں 1 کروڑ سے زائد لوگوں کی شرکت
  • بلند ترین اونچائی پر غباروں کے درمیان رسی پر چہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
  • واشنگٹن حادثہ جاں بحق پاکستانی نژاد خاتون اسریٰ حسین کی حادثے سے قبل شوہر سے کیا بات چیت ہوئی؟
  • 60 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ، پاک آرمی نے میدان مار لیا
  • شاہ زیب رند نے دوسری بار کراٹے عالمی چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کر دی