گھوٹکی پولیس کا کچے میں ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن تیز راستے سیل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
میرپورماتھیلو ( جسارت نیوز)گھوٹکی پولیس نے ڈاکوئوں کا گھیرائو کرلیا،ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ، گھوٹکی پولیس بھاری نفری کے ساتھ گھوٹکی کے کچے رونتی مے شر گینگ و دیگر ڈاکوؤں/اغوا کاروں کے خلاف آج دوسرے روز بھی آپریشن میں مصروف رہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا رونتی کچے میں شر گینگ کے اغوا کاروں کے خلاف مغویوں کی بازیابی کیلیے شر گینگ و دیگر اغوا کاروں/ڈکیتوں کے خلاف آپریشن تیز،پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان شدید فائرنگ جاری،جبکہ پولیس نے کامیابی کے ساتھ اغوا کاروں کے ٹھکانوں پر رسائی حاصل کر کے ان کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے،پولیس کی جانب سے رونتی کچہ کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے سخت چیکنگ کی جا رہی ہے،آپریشن میں اے ایس پی/ایس ڈی پی او میرپور ماتھیلو محمد علی اعوان،ڈی ایس ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو، ڈی ایس پی رونتی زاہد حسین میرانی اور 15 تھانوں کی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ اے پی سی چین و بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں،پولیس نے اغوا کاروں کے گھروں کا چاروں طرف سے محاصرہ کر کے اغوا کاروں کے گھروں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا،پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں اغوا کار/ڈاکو علی حسن ولد میھار شر کو شدید زخمی کر دیا،زخمی اغوا کار/ڈاکو اپنی ٹوپی، ایک کلاشنکوف،100 گولیاں، ایک تھیلا اور دیگر سامان چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب،فرار زخمی اغوا کار کا تمام سامان اپنے قبضہ مے لے لیا،آپریشن مغویوں کی بازیابی اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اغوا کاروں کے پولیس نے کی پولیس
پڑھیں:
سینیٹ کا 30 سالہ ملازم اغوا کے بعد قتل، ڈی ایس پی کی رہائش گاہ کے قریب سے مدفن لاش برآمد
وفاقی دارالحکومت سے اغوا ہونے والے سینیٹ کے ملازم 30 سالہ نوجوان کی مدفن لاش اسلام آباد پولیس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے گاؤں سے برآمد ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے 30 سالہ نوجوان کے اغوا کے معاملے میں خوفناک موڑ اُس وقت سامنے آیا جب تفتیش کے دوران نوجوان کی لاش وفاقی پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی کے کے گاؤں سے برآمد ہوئی۔
لواحقین نے کہا کہ لاش ریٹائرڈ ایس پی کے گھر کے پیچھے ویرانے میں دفن کی گئی تھی، لاش کو ڈھونڈنے کیلئے وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی۔
مقتول کی لاش کو پولیس مانسہرہ سے اسلام آباد منتقل کرے گی جس کے بعد پولی کلینک میں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
اہل خانہ کے مطابق اغوا کے بعد قتل ہونے والا 30سالہ نوجوان سینٹ کا ملازم تھا۔ پولیس کے بتایا کہ اغوا کے الزام میں سابق ایس پی عارف حسین گرفتار اور پولیس کے پاس ریمانڈ پر ہیں۔
اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہ قتل کے بعد لاش کو گھر کے قریب پہاڑوں میں دفن کردیا گیا تھا۔