لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جمعیت طلبہ عربیہ کا قافلہ درحقیقت اسلام کے غلبے کے لئے پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اسلام کو بطور نظام زندگی کو قائم کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔اللہ کے نزدیک زندگی گزارنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ اسلام ہے۔ اسلامی نظام زندگی کو چھوڑ کر کسی او ر نظام کی طرف دیکھنا اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔اسلام ایک مکمل نظام ہے، ملک کے اندر اسلام کے عدل کو قائم کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منصورہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو دین آپ کے لے کر آئے تھے وہ اس دنیا میں غالب ہونے کے لئے آیا ہے۔انبیا اکرام نے جو راستہ اختیار کیا اسی راستے میں فلاح ہے۔ ہمارے سامنے منزل واضح ہے کہ اللہ کی دی ہوئی زندگی پر انسانوں کے بنائے ہوئے نظام کو ختم اور دین حق کو قائم کریں۔ غلبے کی یہ جدوجہد مایوسی سے نہیں بلکہ ایمان کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھے گی۔یورپ پریشان ہے کہ اس کو اگر کسی کا خدشہ ہے تو سید ابواعلیٰ مودودیؒ کی تحریک سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے کے لئے ہونے والے پروپیگنڈے کا مقابلہ اپنی شخصیت کی پختگی سے ہی ممکن ہے۔دنیا کے باطل نظام ایک ایک کرکے مٹ رہے ہیں۔ بنگلا دیش حسینہ واجد کے ظلم و ستم سے پاک ہو چکا ہے۔ ہر زنجیر کوایک ایک کرکے توڑ دیں گے۔ ہمیں فرقوں میں نہیں پڑنا، ہم اللہ کے نظام کے لئے جدوجہد کریں گے۔انہوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جعلی مینڈیٹ اور فارم 47پر بنی حکومت سے خیر کی توقع نہیں۔ حکمرانوں کی ملک و قوم کو بند گلی میں دھکیلنے کی کوشش نا قابل فہم اور مایوس کن امر ہے، ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرنا ہو گا۔فارم 47والے پاکستان کودرپیش مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کسی کو بھی عوام کے مسائل کے حل سے کوئی غرض نہیں اور نہ ہی قومی سلامتی اور عزت و وقار کی قدر ہے۔ملکی حالات دن بدن ابتر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ 5فروری کو نہتے اورمظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا جائے گا۔لاہور سمیت پورے صوبے میں ہر ضلع میں اہم مقامات پر احتجاجی ریلیاں، مظاہرے کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ساتھ کے لئے

پڑھیں:

وزیرداخلہ کو اپنی باتوں پر شرم آنی چاہیے، اس بار تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر، رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے کہا ہے کہ پہلے ہمیں امید نہیں تھی کہ ہم پر گولیاں چلیں گی، اس دفعہ ہمیں توقع  ہے کہ حکومت گولیاں چلاسکتی ہے، اس بار ہم تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر پارٹی عہدہ ملنے کیے بعد پہلی بار پشاور پہنچے تو پی ٹی آئی کے ورکرز نے صوبائی صدر کا استقبال کیا، پشاور سے ارکان اسمبلی بھی استقبالیہ میں موجود تھے۔

اس موقع پر  صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  8 فروری جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے آج اجلاس بلایا ہے، صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ جس طرح باتیں کرتے ہیں،  ان کو شرم آنی چاہیے، ہمارے ورکرز کے ساتھ جو کیا وہ بہت بڑی ریاست دہشتگری تھی، پہلے ہمیں امید نہیں تھی کہ ہم پر گولیاں چلیں گی، اس بار ہم تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ اس دفعہ بھی ہمیں توقع  ہے کہ حکومت گولیاں چلاسکتی ہے، صوابی احتجاج سے متعلق وزیراعلی سے الگ ملاقات ہوگی، آج اجلاس میں وزیراعلی کو مدعو نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کو اس لئے مدعو نہیں کیا  کیونکہ ان کے پاس پہلے سے بہت ذمہ داریاں ہیں، ہماری قیادت پہلے اداروں سے رابطے میں تھی، کابینہ میں تبدیلی وزیراعلی کی ذمہ داری ہے، میرا حکومتی معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں۔

 جنید اکبر نے کہا کہ  آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور ہورہا ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جو ہدایات دیں، اس پر عمل ہوگا۔

قبل ازیں پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر نے پارٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا، پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دوپہر 12 بجے اجلاس ہوگا، اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی و پارٹی رہنماوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

پارٹی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 8 فروری کو صوابی جلسے کی تیاریوں کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی، جنید اکبر کا موٹروے ٹول پلازے پر کارکنوں کی جانب سے استقبال بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا اور صوبوں سے ان کا حق چھینا جارہاہے،لیاقت بلوچ
  • اس بار تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، جنید اکبر
  • ججز کے تبادلوں کا مقصد عدلیہ کو تقسیم کرنا ہے، بھرپور مخالفت کریں گے، وکلا
  • وزیرداخلہ کو اپنی باتوں پر شرم آنی چاہیے، اس بار تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، جنید اکبر
  • کنسرٹ کے دوران اُدت نارائن کی خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت
  • خواتین کے لیے تاریکیاں اور بڑھ گئیں
  • لمحہ فکریہ
  • صوبوں سے ججز کو ٹرانسفر کرنے کا مقصد ایک جج کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانا ہے
  • اراکینِ پارلیمان کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ شرمناک ہے، تنظیم اسلامی