سکھر ،پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کیخلاف انوکھا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سکھر میں انوکھا احتجاج، علامتی جنازہ اٹھا کر مظاہرہ، مظاہرین نے علامتی جنازہ اٹھا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کی قیادت عبید اللہ بھٹو ابنِ آزاد، سید عمران علی شاہ اور حبیب اللہ انصاری نے کی، جنہوں نے حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کے بلند و بانگ دعووں کے برعکس مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان مزید شدت اختیار کر جائے گا، جبکہ عام شہری پہلے ہی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ جیسے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہوا، ٹرانسپورٹرز نے فوراً کرائے بڑھا دیے، جبکہ اشیائے خورو نوش کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عوامی مفادات کو یکسر نظر انداز کر کے اپنی من مانیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، جس کے باعث ملک بھر میں شہری دہری اذیت کا شکار ہو رہے ہیں۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں میں اضافے
پڑھیں:
حکومت نے عوام پر مہینے میں دوسری مرتبہ پیٹرول بم گرادیا
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے مہینے میں دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
وفاقی خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن ک مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مجموعی طور پر سات روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرو کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر نئی قیمت بڑھ کر 257 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کردیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہو کر فی لیٹر 267 روپے 95 ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا بین الاقوامی مارکیٹ میں حالیہ ردو بدل کی روشنی میں جائزہ لیا اور قیمت کا تعین کیا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے 31 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان میں نئے سال کے آغاز پر یکم جنوری سے ہی عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کردی تھیں اور پیڑول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا تھا۔
بعد ازاں 15 جنوری کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 3 روپے 47 پیسے اضافہ کردیا تھا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے 61 پیسے مہنگا کردیا تھا۔