جیکب آباد ،مسلح افراد کی گھرپرفائرنگ،7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میںمسلح افراد کی گھر پر فائرنگ ،7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ،پویس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود قصبہ پاندھی ٹالانی میں مسلح افراد نے نواب ٹالانی کے گھر پر حملہ کرکے شدید فائرنگ کی جس کی وجہ سے گھر کے مرکزی دروازے کو شدید نقصان پہنچا ، واقعے کا مقدمہ نواب کی مدعیت میں اسرار ،نثار اور گل خان گلوانی جکھرانی، چار نامعلوم سمیت سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹالانی برادری کے نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران دو ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا جس کے بعد یہ واقعہ ہو اہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب ا باد
پڑھیں:
جیکب آباد،پبلک ہیلتھ ایک ماہ میں 6 لاکھ 43 ہزار کا فیول پی گئی
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد پبلک ہیلتھ کے ایک ماہ میں سوا کروڑ سے زائد اخراجات ،6لاکھ 43ہزار فیول پر اڑائے، سروس دینے والوں کو 85لاکھ اور پانی اور سیوریج کی منصوبوں پر ایک کروڑ 96لاکھ سے زائد خرچ دکھایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پبلک ہیلتھ کے ایک ماہ میں ایک کروڑ 63لاکھ 57ہزار سے زائد سرکاری بجٹ سے خرچ کئے گئے ہیںموصول اعداد و شمار کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر 5لاکھ 36ہزار،فیول کی مد میں 6لاکھ 43ہزار،سروس دینے والے کے نام پر 85لاکھ55ہزار کی ادائیگی اور سیوریج و پانی منصوبوں کی دیکھ بھال پر ایک کروڑ 96لاکھ 31ہزار سے زائد صرف جنوری میں خرچا دکھایا گیا ہے جو صرف کاغذوں تک محدود ہے زمینی حقیقت اس کے برعکس بتائی جاتی ہے۔اس سلسلے میں ایکسیئن پبلک ہیلتھ رحیم بخش دانش سے مؤقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی پران کا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔