Jasarat News:
2025-02-03@03:04:34 GMT

تحریک انصاف نے کے پی کے کی عوام کیلیے کچھ نہیں کیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

پشاور(آئی این پی ) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گزشتہ 11برس سے خیبر پختونخوا میں حکومت میں ہے لیکن اس نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کیا۔وہ ہفتے کے روز قومی وطن پارٹی چارسدہ کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں شہید حیات محمد خان شیرپاؤ کی 50ویں برسی کی مناسبت سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ قومی وطن پارٹی 11 فروری کو چارسدہ کے شیرپاؤ گاؤں میں ایک عوامی جلسہ منعقد کرے گی جس میں حیات محمد خان شیرپاؤ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ پی ٹی آئی مسلسل تیسری مرتبہ خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہی ہے جو صوبے کی تاریخ میں ایک منفرد مثال ہے لیکن اس کے باوجود وہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن اپنے عروج پر ہے اور ناقص طرز حکمرانی کے باعث حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے۔امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 70 فیصد علاقوں میں حکومت کی کوئی گرفت نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن، جنوبی اضلاع اور ضم شدہ قبائلی علاقوں میں حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنے ہی سرکاری ملازمین کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔سکندر شیرپاؤ نے وفاقی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ مہنگائی کے دورمیں عوام کو کسی قسم کا ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے حکومت کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ ملک میں مہنگائی میں کمی آئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شیرپاؤ نے نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

تحریک انصاف نے لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی جلسے کی اجازت مانگ لی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ خدا کا خوف کریں، حق اور سچ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا ٹی وی پر بلائے، میں خواجہ آصف کی ہر بات کا جواب دوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت ملنی چاہیے تاکہ عوام کو بتا سکیں کہ ہم حق کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک بھی جاؤں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی جلسے کی اجازت مانگ لی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو جلسہ عام کرنے کی اجازت کے حصول کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی گئی ہے۔ یہ درخواست پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کی جانب سے دی گئی ہے، وہ سٹی صدر میاں اعجاز اور اپنے وکلا کی ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کو درخواست دینے کیلئے پہنچیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا خوف کریں، حق اور سچ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا ٹی وی پر بلائے، میں خواجہ آصف کی ہر بات کا جواب دوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت ملنی چاہیے تاکہ عوام کو بتا سکیں کہ ہم حق کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک بھی جاؤں گی۔

متعلقہ مضامین

  • غلط فہمی نہ رہے، پوری طاقت سے اسلام آباد آئینگے، تصادم نہیں درمیانی راستہ چاہتے ہیں: تحریک انصاف
  • پیپلز پارٹی کی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی
  • تحریک انصاف نے لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی جلسے کی اجازت مانگ لی
  • تحریک انصاف جی بی کا سید امجد زیدی سے اظہار لاتعلقی
  • صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج بلالیا
  • بی جے پی حکومت کا بجٹ سیاسی مفاد پر زیادہ اور عوام اور قومی مفاد پر کم نظر آتا ہے، کانگریس
  • حکومت پی ٹی آئی مذاکرات، اسپیکر قومی اسمبلی کا مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنےکافیصلہ
  • پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • تحریک انصاف مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے،انجینئر امیر مقام