Jasarat News:
2025-02-03@03:13:59 GMT

روہڑی کینال سے نعش برآمد

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

محراب پور(جسارت نیوز)روہڑی کینال سے نعش برآمد۔ کنڈیارو پولیس ذرائع کے مطابق کھوسہ منگریو پل بیٹری اسٹاپ کے پاس روہڑی کینال سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے جس کی شناخت نہ ہونے پرایدھی اور مقامی رضا کاروں کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چین سے خطرہ برقرار، گرین لینڈ اور نہر پاناما امریکی مفاد ہے، وزیر خارجہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کو حاصل کرنے اور پاناما کینال کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش آرکٹک اور لاطینی امریکہ میں چینی سر گرمیوں اور اثر ورسوخ کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث قومی سلامتی کے مفادات پر مبنی ہے۔ روبیو نے وسطی امریکا کے ایک دورے سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے کہ آیا ٹرمپ اپنے منصب پر رہتے ہوئے گرین لینڈ کو ڈنمارک سے خریدنے یا پاناما کینال پر امریکی اختیار بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،تاہم ٹرمپ ان دونوں مقامات کو جو توجہ دیں گے اس کا ایک اثر ہوگا۔ صدر ٹرمپ کے 4سالہ دور میں دونوں مقامات پر امریکی مفادات زیادہ محفوظ ہوں گے۔ 4سال بعد آرکٹک اور پاناما کینال میں ہمارا مفاد زیادہ محفوظ ہو گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روبیو امریکا کے اعلیٰ ترین سفارت کار کے طور پر اپنے پہلے سرکاری غیر ملکی دورے پر پاناما جائیں گے۔ مارک روبیو کا کہنا تھا کہ نہر کے بحرالکاہل اور کیریبین دونوں سروں پر بندرگاہوں اور دوسرے انفرا اسٹرکچر پر چینی سرمایہ کاری تشویش کی ایک بڑی وجہ ہے ، جس سے پاناما اور اہم جہاز رانی کے راستے کو چین سے خطرہ لاحق ہوجائے گا۔پاناما میں پھیلی چینی کمپنیوں کے بارے میں بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ وہ بیجنگ میں حکومت کی تابع ہیں اور تائیوان کے ساتھ تنازع یا امریکا کے ساتھ کسی اور وجہ سے تعلقات میں خرابی کی صورت میں نہر تک ٹریفک کو منقطع کرنے یا محدود کرنے کے احکامات پر عمل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر چین میں حکومت کسی تنازع میں ان سے کہتی ہے کہ وہ پاناما کینال کو بند کر دیں تو انہیں کرنا پڑے گا۔اس طرح اگر چین نے پاناما کینال میں ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنا چاہی تو وہ باآسانی اس پر عمل کیا جاسکے گا۔ اس سے قبل پاناما کے صدر ہوزیراؤل ملینو نے کہا تھا کہ پاناما کینال کی ملکیت پر امریکا کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی ۔

متعلقہ مضامین

  • پی پی کی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی
  • حیدرآباد،سندھ ہاری کمیٹی کی 6 کینال کیخلاف احتجاجی ریلی
  • ماہی واہ کینال سے غیرقانونی طورپر پانی چوری کا انکشاف
  • چولستان کینال کالاباغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک منصوبہ ہے،کاشف شیخ
  • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی پاناما کے صدر سے ملاقات
  • چین سے خطرہ برقرار، گرین لینڈ اور نہر پاناما امریکی مفاد ہے، وزیر خارجہ
  • چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کا افتتاح رواں سال مئی میں ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا
  • ٹنڈوجام ،6 کینال نکالنے کیخلاف لوک سبھا کی بھوک ہڑتال
  • چین کے خدشات کے باعث گرین لینڈ اور پاناما کینال میں ٹرمپ کی دلچسپی جائز ہے: روبیو