حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ آبادگار بورڈ نے سرکاری طور پر گندم کی خریداری نہ کرنے اور قیمتیں مقرر نہ کرنے کے فیصلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شدید مخالفت کی ہے۔ بورڈ نے 6 کینالز کو سندھ اور ملک کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ آبادگار بورڈ نے کہا ہے کہ گندم کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے یکطرفہ فیصلے سے نہ صرف کسانوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوگا بلکہ اس کی کاشت اور پیداوار میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔حیدرآباد میں سندھ آبادگار بورڈ کا اجلاس صدر محمود نواز شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی، ڈاکٹر محمد بشیر نظامانی، اسلم مری، عمران بزدار، نواز احمد نظامانی، طاھا میمن، احسن ارباب، صادق علی شاہ معصومی، محمد عمر جمالی، مراد علی شاہ بکیرائی، علی مردان شاہ، منظور احمد سولنگی اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں زراعت سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں حکومت کی جانب سے گندم کی ڈی ریگولیشن، پانی کی صورتحال اور 6کینالز کے خلاف جاری جدوجہد شامل ہے ۔ اجلاس میں بورڈ کے صدر محمود نواز شاہ نے وفاقی حکومت اور بین الاقوامی اداروں کے درمیان گندم کی ڈی ریگولیشن پر ہونے والے اجلاس میں پیش کیے گئے بورڈ کے مقف سے آگاہ کیا۔سندھ آبادگار بورڈ کے اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت نے گزشتہ سال سے ہی گندم کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ آبادگار بورڈ اجلاس میں گندم کی

پڑھیں:

حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

کراچی:

سندھ حکومت نے پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق پانچ فروری کو یوم یکہجتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی عام تعطیل ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر میں سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند ہیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سال کے شروع میں سال بھر کی تعطیلات کا کلینڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق پانچ فروری کو وفاقی تعطیل بھی ہوگی جس کے باعث ملک بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے، بینکس بند رہیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے، بازار بھی بند رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تاجر برادری کا حیسکو کے حالیہ آپریشن پر تشویش کا اظہار
  • پنجاب میں خشک سالی کے باعث کھیت سوکھ گئے
  • مقررین کا مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال پر اظہار تشویش
  • شمیم شال کے اعزاز میں استقبالیہ، مقررین کا مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال پر اظہار تشویش
  • تاجروںکے وفد کی حیسکو حکام سے ملاقات،آپریشن پر تشویش کا اظہار
  • سندھ حکومت کا 5فروری کو عام تعطیل کا اعلان
  • سندھ حکومت کا سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ
  • ناصر حسین شاہ سے جرمنی کے وفد کی ملاقات، انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
  • حکومت کا عام تعطیل کا اعلان