18فوجی جوانوں کی شہات پر ہمارے دل دکھی ہیں،ایم کیو ایم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے قلات بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی ملک دشمن قوتوں کے خلاف بروقت آپریشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں 18فوجی جوانوں کی شہادت پر ہمارے دل دکھی ہیں لیکن شہدا نے ملک کی خاطر جو قربانیاں دیں ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی آج پاکستان کو چہار اطراف سے بیرونی حملہ آوروں اور ملک دشمن طاقتوں نے سازشوں کا جال بچھا دیا ہے وہ کسی طرح بھی پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے پاکستانی فورسز نے ملک میں بدترین دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی را دیگر پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں پاکستان مخالف قوتوں کو سبق آموز ری ایکشن سے جان لینا چاہئے کہ فوج اور ریاست ہماری اور عوام کی ڈیڈ لائن ہے۔ ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کے لئے پاک افواج کے شانہ با شانہ ایم کیو ایم کے کارکنان و محب وطن 24کروڑ عوام ساتھ ہیں ملک وطن پاکستان کے لیے ہمارے آبا و اجداد نے قربانیاں پیش کیں اور اس ملک کی خاطر صعوبتیں برداشت کیں آج اس پاکستان کی سلامتی کی فکر سب سے زیادہ ان لوگوں کو کو ہے جنکا خون اس کی بنیادوں میں شامل ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مہاجروں کے حقوق پامال نہ کئے جائیں، افغان نائب وزیراعظم
جلال آباد (نیوز ڈیسک)افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور، مولوی عبدالسلام حنفی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان سے جبری طور پر بے دخل کیے جانے والے افغان مہاجرین کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔
مولوی حنفی نے مزید کہا:”ہمارے پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے مخاطب ہو کر کہا کہ مہاجرین کے اسلامی، انسانی اور ہمسائیگی کے حقوق پامال نہ کیے جائیں۔
“ہمارے ہمسایوں پر بھی اسلامی تعلیمات، حسنِ ہمسائیگی اور بین الاقوامی اصولوں کے تحت لازم ہے کہ وہ مہاجرین کو نقصان نہ پہنچائیں۔
Post Views: 1