الخدمت فائونڈیشن کے تحت 100مستحق گھرانوں میں گرم بستر کی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)الخدمت فائونڈیشن ضلع کشمور کی جانب سے 100 مستحق گھرانوں میں ونٹر پیکیج کے تحت گرم بسترے تقسیم.الخدمت بنا کسی فرق کے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے:عمر فاروق چنہ۔ الخدمت فائونڈیشن ضلع کشمور کی جانب سے سردیوں کے پیش نظر ونٹر پیکیج کے تحت 100 گھرانوں میں گرم بسترے تقسیم کیے گ?۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن ضلع کشمور کے صدر حافظ عمر فاروق چنہ نے کہا کہ الخدمت دکھی انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بنا کسی رنگ، نسل، ذات یا مذہب کی فرق کے تمام تر فلاحی کام سرانجام دیے جاتے ہیں۔اس موقع پر شہر کے سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت تاجر اور قلمکاروں نے الخدمت کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الخدمت فائونڈیشن
پڑھیں:
منسک، شہباز شریف کا ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا دورہ
منسک میں ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کے دورے کے موقع پر وزیراعظم کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیکٹری کا دورہ کر کے بہت سی نئی چیزیں اور ٹیکنالوجی دیکھنے کا موقع ملا، ہمیں اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات درکار ہوں گی، ہمیں مل بیٹھ کر فیکٹری مصنوعات پر بات کرنا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے منسک میں ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا دورہ کیا۔ بیلا روس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے فیکٹری آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک بس میں سفر کیا اور فیکٹری کے مختلف حصے دیکھے، انہیں بیلاز فیکٹری کی ورکنگ اور مصنوعات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری میں 1948ء سے کان کنی میں استعمال ہونیوالے آلات تیار کیے جارہے ہیں، 1951ء سے گاڑیوں کیلئے دیگر ساز و سامان بنایا جارہا ہے، 1958ء سے 25 ٹن وزن اٹھانے والے ٹرکوں کی تیار شروع کی گئی، ماہانہ 30 ٹرک تیار کیے جاتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیکٹری کا دورہ کر کے بہت سی نئی چیزیں اور ٹیکنالوجی دیکھنے کا موقع ملا، ہمیں اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات درکار ہوں گی، ہمیں مل بیٹھ کر فیکٹری مصنوعات پر بات کرنا ہوگی۔اس موقع پر شہباز شریف نے بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر تجارت جام کمال بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔