حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) بھٹائی نگر پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں خام مال مین پوری اور فیڈ سپلائی ناکام بنا دی 03 ملزمان گرفتار ایس ایس پی حیدراباد ڈاکٹر فرخ علی کے احکامات پر عملدرامد کرتے ہوئے حیدراباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا، تھانہ بھٹائی نگرڈی ایس پی بلدیہ عنایت علی قریشی کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپیکٹر غلام اصغر تنیو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں خام مال مین پوری کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے 03 مین پوری سپلائر گرفتار کر لیے بھٹائی نگر پولیس نے دوران چیکنگ نزد المنظر چیک پوسٹ کے قریب بھاری مقدار میں خام مال مین پوری کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے سپلائر کو گرفتار کرلیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مین پوری

پڑھیں:

ضلع شانگلہ: دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی بروقت کاروائی بڑا حملہ ناکام

ضلع شانگلہ میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پوسٹ شیکولئے پر رات گئے حملہ کیا گیا جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پسپا کردیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ضلع شانگلہ میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا حملہ ناکام بنادیا۔  آئی جی کے مطابق خوارج نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم شانگلہ پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ فریقین کے درمیان کافی دیر تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ذوالفقار حمید نے کہا کہ شانگلہ پولیس نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جرات اور بہادری کی مثال قائم کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور فورس ہر قسم کی دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ آئی جی کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور اور فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ شانگلہ پولیس کی بروقت کارروائی سے علاقے میں ممکنہ بڑے نقصان سے بچا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن, 10 دہشتگرد گرفتار
  • پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشتگرد گرفتار
  • لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار
  • پیکا ایکٹ کے تحت کارروائیاں جاری، ایک اور صحافی کو گرفتار کرلیا گیا
  • پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
  • دہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار
  • پنجاب یونیورسٹی، ہاسٹلز میں مقیم غیر قانونی افراد کا ضبط کیا گیا سامان واپس کرنے کا فیصلہ
  • کینیڈا کا امریکا کو کرارا جواب، پڑوسی ملک کی درآمدات پر بھاری ٹیرف لگادیا
  • کراچی: سولجر بازار میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • ضلع شانگلہ: دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی بروقت کاروائی بڑا حملہ ناکام