5فروری کو ملک بھرمیں لبیک کشمیر ریلی نکالی جائیں گی، یحییٰ قادری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رْکن شوریٰ اور صوبائی ناظم اعلیٰ سندھ صوفی یحییٰ قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی کی ہدایات پر پورے ملک کی طرح سندھ بھر میں بھی ٹی ایل پی کے تحت 5 فروری کو لبیک کشمیر مارچ نکالے جائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ مارچ کراچی، حیدرآباد، بدین ، نوابشاہ، میر پور خاص، سکھر، لاڑکانہ، سانگھڑ، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیار، سیہون، جامشورو، شہدادپور، سمیت سندھ کے تمام ضلعی و تعلقوں کی سطح پر نکالے جائیں گے انہوں نے ٹی ایل پی کے ذمہ داران کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 5 فروری کوریلی میں ضرور شرکت کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 فروری 2025ء ) پنجاب حکومت نے پانچ فروری کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نوٹفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے تحت پانچ فروری کو صوبے میں تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2025ء کیلئے اعلان کردہ 17 عوامی تعطیلات میں 5 فروری کی چھٹی بھی شامل ہے، اس کے علاوہ سندھ حکومت بھی اس دن کو صوبے میں تعطیل کا اعلان کرچکی ہے، سندھ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ (ایس جی اے اینڈ سی ڈی) نے جمعہ کو اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کیا۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ 5 فروری کو بدھ کا روز ملک میں یکجہتی کشمیر کے دن کے طور پر منایا جائے گا کیوں کہ 5 یومِ کشمیر فروری کو ہر سال کشمیریوں سے یک جہتی کا دن منایا جاتا ہے، اس موقع پر حکومتی سطح پر ملک بھر میں عام تعطیل کی جاتی ہے، ہر چھوٹے بڑے شہر میں اس حوالے سے ریلیاں نکالی جاتی ہیں، جلسے منعقد کیے جاتے ہیں جن میں شہری بڑی تعداد میں شرکت کر کے کمشیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔