Jasarat News:
2025-04-15@15:26:28 GMT

پنشن اور ملازمین کے لیے پرانے طریقے کی بحالی کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کا اجلاس صدر علی بخش جمالی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں چیف آرگنائزر شمس خلجی، حاجی سیف اللہ ترین، محمد زمان، نعمت اللہ خان، عزیز احمد سارنگزئی، بابو اشرف، نظام الدین سارنگزئی، اقبال بادینی، اللہ بخش کرد اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان کے تمام ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے گرینڈ الائنس بلوچستان کا حصہ بن کر بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کے لیے کی جانے والی ہر تحریک میں فیڈریشن صفِ اول کا کردار ادا کرے گی۔ملازمین تنظیموں پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قانون سازی کر کے پابندی ہٹائی جائے۔ فیڈریشن کے رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے پنشن اور ملازمین کے لیے نئی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پرانے طریقے کو بحال کیا جائے اور پنشن کے نظام میں مزید آسانیاں فراہم کی جائیں۔ انہوں
نے کہا کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پنشن سے کٹوتیوں کے بجائے حکومتی کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اور غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جائے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اداروں کی نجکاری کے بجائے اصلاحات کی جائیں تاکہ عوامی اداروں کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔ علاوہ ازیں، رہنماؤں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں حالیہ پارلیمنٹ ممبران کے مراعات کے اضافے کے برابر اضافہ کیا جائے۔ پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان نے حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک بھر کے مزدوروں کو ان کا جائز حق مل سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیا جائے کے لیے

پڑھیں:

بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے کا سترھواں روز

فائل فوٹو

مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی کا دھرنا سترہواں روز بھی جاری ہے۔

بی این پی کا دھرنے کے مقام پر پیر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کانفرنس میں صوبے کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تمام گرفتار خاتون کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے لک پاس کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ کو کنٹینرز لگا کر بند کیا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی جنگ ختم کی جائے، سینکڑوں اسرائیلی مصنفین کا مطالبہ
  • عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ہدایات دیں؟ شیخ وقاص اکرم نے تفصیلات بتادیں
  • کمپیوٹر کی تعلیم حاصل نہ کرنے والے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا، چیف جج چیف کورٹ
  • ریٹائرڈ اور متوفی ملازمین کی بیواؤں کی پنشن بوگس پنشنرز کے نام نکلوانے کا انکشاف
  • مستونگ، بی این پی کی آل پارٹیز کانفرنس، 9 مطالبات پیش کئے گئے
  • جوابی ٹیرف کی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کیا جائے، چین کا مطالبہ
  • روڈن انکلیو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے،جی ایم محمد راشد
  • پاکستانی مزدورں کی ہلاکت، وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران سے کارروائی کا مطالبہ
  • کراچی: ماڑی پور میں پرانے کپڑوں کے گودام میں آتشزدگی
  • بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے کا سترھواں روز