PTCLورکرز فیڈریشن وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے نمائندہ وفد نے مرکزی سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ کی قیادت میں وائس پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل سیلز ہیڈکوارٹر سلمان باجوہ اور ریجنل ڈائریکٹرز سوار خان، ندیم اعوان سے ملاقات کی۔ یونین رہنماؤں نے کمپنی کی ترقی اور ملازمین کی بہبود سے متعلق مختلف امور پر مینجمنٹ سے تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کا ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں منظور
جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کا ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز )سندھ اسمبلی نے اساتذہ کو نظراندازکرکیسندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانیکا ترمیمی بل منظورکرلیا، اپوزیشن ارکان نے بل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرپارلیمانی امورضیا الحسن لنجار نے جامعات کے حوالے سے سندھ یونیورسٹی اینڈ انسٹیوٹ ترمیمی بل پیش کیا تو اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی۔
ایوان میں اپوزیشن نے شورشرابہ کیا اوراسپیکر کے ڈائس کا گھیراکرتے ہوئے بل کی کاپیاں ہوا میں اڑا دیں۔وزیرپارلیمانی امورضیا الحسن لنجارنے سندھ سول کورٹ ترمیمی بل پیش کیا تواپوزیشن نے ایک بارپھراحتجاج شروع کیا، اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی کہا کہ بل کی منظوری کے لیے قوائد وضوابط پرعمل کیا جائے۔
وزیرپارلیمانی امورضیا الحسن لنجارکا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان اپنا مقف پیش کرسکتے ہیں۔سندھ اسمبلی میں ہائی ایجوکیشن ٹیکنیکل ترمیمی بل بھی منظورکرلیا گیا، ڈپٹی اسپیکرانتھونی نوید نے اپوزیشن کے شدید احتجاج کے دوران اجلاس پیرکی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا۔
سندھ میں بیورو کریٹ وائس چانسلر بنانے کے فیصلے کے خلاف گزشتہ پندرہ دنوں سے جامعات میں تدریس معطل کرکے احتجاج کیا جارہا ہے۔ اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا کا کہنا ہے اس فیصلے سے جامعات کے انتظامی اموربری طرح متاثر ہوں گی۔