سارک جرنلسٹ فورم: عابد شمعون سعودی چیپٹرکے دوسری مرتبہ صدر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ایس اے اے آر سی کے صدر عابد شمون
سارک جرنلسٹ فورم (ایس اے اے آر سی) جنوبی ایشیا میں صحافت کے پیشے سے وابستہ صحافیوں کے حقوق اور آزادی اظہارِ رائے کیلئے کام کرنے والوں کی تنظیم ہے۔ گذشتہ دنوں سارک جرنلسٹ فورم سعودی عرب چیپٹر نے سعودی عرب میں عرصہ دراز سے مقیم معروف سینئرپاکستانی صحافی اورمرکزی چیئرمین پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم عابد شمعون شاند کو سارک جرنلسٹ فورم سعودی عرب چیپٹر کیلئے دوسری دفعہ صدر نامزد کر دیا ہے۔ ان کی بطورصدر نامزدگی پرصحافتی تنظیموں، پاکستانی کمیونٹی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے۔ عابد شمعون اپنی مثبت صحافتی ذمہ داریاں بھرپورطریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے آعلیٰ، بے لوث اور مثبت صحافت کے ذریعے اپنی پہچان بنائی اور ذوق جستجو ، جدت پسندی کی وجہ سے بہت کم عرصہ میں غیرمعمولی مقبولیت حاصل کی۔ عابد شمعون چاند خوش مزاجی ، ملنساری اور بہترین قلم کاری کی وجہ سے تمام صحافتی ، ادبی ، سماجی حلقوں میں مقبول ہیں۔ غیر جانبدار صحافت کی وجہ سے عابد شمعون چاند ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ وہ دیار غیر میں رہتے ہوئے جہاں اپنی کمیونٹی کی سر گرمیوں کو نمایاں اور ایوان بالا تک پہنچا کر اعلی خدمت کی مثال قائم کی ہے وہیں پاکستان کی سفارتکاری کے فروغ اورمختلف ایشوز پر پاکستان کے موقف کو بھی بہتر انداز میں عالمی دنیا تک پہنچایا ہے۔ عابد شمعون چاند نے دیارغیر میں انتھک محنت ، لگن کے بل بوتے پر اپنا نام کمایا ہے عابد شمعون چاند جیسے محب وطن اور قلم کی پاسداری کرنے والے صحافی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی غیر معمولی مثالی صحافتی خدمات آج کے صحافیوں کے لیے مشعل راہ ہے عابد شمعون چاند ایک اچھے لکھاری ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین نعت خواں بھی ہیں۔ اپنی پرسوز آواز کی وجہ سے مذہبی اور ادبی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے جانے جاتے ہیں۔ یاد رہے عابد شمعون چاند کو صحافتی خدمت کے اعتراف میں اب تک کئی اہم ایوارڈز ، میڈلز ، سرٹیفکیٹ اور شیلڈز سے نوازا جا چکا ہے جو ان کی اعلی بے لوث اور مثبت صحافتی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عابد شمعون چاند نے بھر پور اعتماد کرکے دوسری دفعہ صدر منتخب کرنے پر سارک جرنلسٹ فورم کے مرکزی صدر راجو لامہ اور سیکرٹری جنرل عبدالرحمن سمیت پوری منجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سارک جرنلسٹ فورم عابد شمعون چاند کی وجہ سے
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا کامیاب انعقاد
ایس آئی ایف سی کے تعاون اور حکومتی کاوشوں کے باعث پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا کامیاب انعقاد کیا گیا ۔منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی۔سعودی جیولوجیکل سروے کے سی ای او عبداللہ الشرمانی نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم صرف پاکستان کے معدنی شعبے کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ منرلز انویسٹمنٹ فورم سے پاکستان کو خاطرخواہ فائدہ ہو گا، ایسے ایونٹس سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھاتے ہیں۔کامران راجہ نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔حکومت کا معدنی شعبے کی ترقی کے لیے منرلز انویسٹمنٹ فورم کی صورت میں کیا جانے والا یہ عملی اقدام خوش آئند ہے۔چیئرمین مائنز اینڈ منرلز کمیٹی راجہ نوید اختر نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت کے معدنی شعبے کی خوشحالی و ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔
اشتہار