کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں ایک ماہ کی روڈ چیکنک کے دوران جرمانے اور ٹیکسوں کی مد میں 2 کروڑ 39 لاکھ 47 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ ترجمان محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کے مطابق جرمانے اور موٹر وہیکل ٹیکس جنوری 2025ء کی روڈ چیکنگ مہم کے دوران جمع ہوئے۔ مجموعی طور پر 38066 گاڑیاں چیک کی گئیں، میرپورخاص ڈویڑن میں 7655 گاڑیاں چیک کرکے 7.

272 ملین روپے موٹروہیکل ٹیکس وصول کیا گیا۔ حیدرآباد ڈویڑن میں 4.940 ملین روپے 11184 گاڑیوں کی ل چیکنگ کے دوران جمع کیے گئے۔ سکھر ڈویڑن میں 5385 گاڑیاں چیک کرکے ان سے 2.963 ملین روپے کا موٹر وہیکل ٹیکس وصول ہوا۔ لاڑکانہ ڈویڑن میں 3275 گاڑیوں سے 2.749 ملین روپے جبکہ شہید بینظیرآباد ڈویڑن میں 3737 گاڑیوں کی چیکنگ کے بعد2.553 ملین روپے موٹروہیکل ٹیکس وصول ہوا۔ کراچی ڈویڑن میں 6830 گاڑیاں چیک کی گئیں اور اس دوران 1.510 ملین روپے سے زائد موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا گیا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملین روپے ٹیکس وصول

پڑھیں:

مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں46 فیصد اضافہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت 46 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 86 ہزار 868 یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 69 ہزار 81 یونٹس تھی۔اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025 میں گاڑیوں کی فروخت 11,098 یونٹس رہی جو سالانہ بنیاد پر 18 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے لیکن ماہانہ بنیاد پر اس میں 8 فیصد کمی آئی۔

سازگار انجینئرنگ نے مارچ 2025 میں 943 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی، جو سالانہ بنیاد پر 87 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 7 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ مجموعی طور پر مالی سال 2025 کی پہلی نو ماہ میں فروخت میں 153 فیصد سالانہ اضافہ ہوا اور یہ 8,027 یونٹس تک پہنچ گئی، جب کہ مالی سال 2024 کی اسی مدت میں یہ تعداد 3,172 یونٹس تھی۔

(جاری ہے)

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے مارچ 2025 میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، لیکن ماہانہ بنیاد پر 15 فیصد کمی آئی۔

آلٹو، راوی، سوئفٹ، اور ایوری جیسے ماڈلز کی مانگ میں بھرپور اضافہ رہا۔انڈس موٹر کمپنی نے 84 فیصد سالانہ اور 20 فیصد ماہانہ اضافہ ریکارڈ کیا، جو بنیادی طور پر کرولا اور یارس ماڈلز کی شاندار کارکردگی کی بدولت ممکن ہوا۔ہیونڈائی نشاط کی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 19 فیصد اضافہ جبکہ ماہانہ بنیاد پر 10 فیصد کمی دیکھی گئی۔ دوسری جانب ہونڈا اٹلس کارز کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت مارچ 2025 میں سالانہ بنیاد پر 34 فیصد بڑھ کر 1,25,311 یونٹس تک پہنچ گئی تاہم ماہانہ بنیاد پر اس میں 3 فیصد کمی آئی۔ اس میں رائل پرنس موٹر سائیکل اور تین پہیوں والی گاڑیوں کے اعداد و شمار شامل نہیں کیونکہ ان کا ڈیٹا تاحال موصول نہیں ہوا۔ اس طرح مالی سال 2025 کی پہلی نو ماہ میں فروخت 10,89,922 یونٹس رہی، جو کہ سالانہ بنیاد پر 31 فیصد اضافہ ہے۔

ٹریکٹر انڈسٹری کی مجموعی فروخت 1,538 یونٹس رہی، جو سالانہ بنیاد پر 67 فیصد کمی ہے جبکہ ماہانہ بنیاد پر تقریبا مستحکم رہی۔ اس طرح مالی سال 2025 کے پہلے نو ماہ میں مجموعی فروخت 23,230 یونٹس رہی، جو کہ سالانہ بنیاد پر 34 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔مارچ 2025 میں ٹرک اور بسوں کی فروخت سالانہ بنیاد پر 47 فیصد بڑھ کر 460 یونٹس رہی، جبکہ ماہانہ بنیاد پر اس میں 5 فیصد کمی آئی۔ اس طرح مالی سال 2025 کی پہلی نو ماہ میں مجموعی فروخت 3,365 یونٹس رہی، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 1,869 یونٹس کے مقابلے میں 80 فیصد اضافہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں ٹیسلا کی انٹری، الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ میں نیا موڑ
  • آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے بجٹ پر مذاکرات کا آغاز آئندہ ہفتے متوقع
  • مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں46 فیصد اضافہ
  • امریکی امدادی پروگرامز میں تعطل سے 5 لاکھ بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
  • خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کا الزام، انٹرن کو 5لاکھ روپے جرمانہ
  • نیویارک میں 311سال پرانا وائلن ایک کروڑ 13 لاکھ ڈالر میں فروخت
  • سندھ میں وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں توسیع
  • نان کسٹم پیڈ و چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف پہلی بار ایکسائز، کسٹم اور پولیس کا مشترکہ کریک ڈاؤن کا آغاز
  • پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ انعامی رقم کی تفصیلات نے ہوش اُڑا دیے
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ