سندھ اسمبلی: ایک سال بعد متحدہ کے پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال بعد ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ ہوگیا، خالد مقبول صدیقی کے دستخط سے لیٹر جاری کردیا۔ چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے سندھ اسمبلی کیلیے پارلیمانی لیڈر کے لیے افتخار عالم ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے لیے طحہ احمد خان اور چیف ویب کے لیے محمد راشدخان کو نامزد کردیا۔ایوان کے حوالے سے تمام منصوبہ بندی پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال گزرنے کے باوجود پارلیمانی لیڈر، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور چیف ویپ کے ناموں کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم اس پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی
پڑھیں:
اسپیکر ایاز صادق کا مذاکراتی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق تحریک انصاف اور حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کی جاچکی ہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ابھی تک مذاکراتی کمیٹیوں کو باقاعدہ ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق اب بھی مذاکرات جاری رکھنے کے خواہاں ہیں، اسپیکر کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا حکم ہے۔