پولیس نے چھینی گئی کارآدھے گھنٹے میں برآمد کرلی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار پولیس نے چھینی ہوئی کار آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گلشن معمار کے علاقے سے کار نمبر KVY-286 گن پوائنٹ پر چھین لی گئی تھی۔ فوری اطلاع پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نادرن بائی پاس سے چھینی ہوئی کار برآمد کرلی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے کارروائیاں جاری ہیں۔ کار مالک شہروز نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون
اے این ایف حکام نے اندرون اور بیرون ملک سمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران 4 کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 27.970 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجنے کے لیے تیار پارسل میں لیدر جیکٹ سے2.970 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔دوسری جانب بلوچستان میں تربت کے علاقے میں موٹر سائیکل سے 19 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔علاوہ ازیں ایم ٹو موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار ملزم سے 5 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔