کورنگی سے لاپتا 13 سالہ لڑکی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کورنگی سے یکم فروری کو گمشدہ ہونے والی 13 سالہ کی لڑکی نور زینب کو بازیاب کرالیا گیا۔ پولیس کے مطابق نور زینب کو کورنگی 51 سی میں دوست کے گھر سے بازیاب کیا گیا، لڑکی اسکول سے واپسی پر اپنی دوست کے ساتھ اس کے گھر چلی گئی تھی۔ بچی کا کہنا ہے کہ والدہ تشدد کرتی تھیں اس لیے گھر چھوڑ کر گئی تھی۔ پولیس نے بچی کو والدین کے حوالے کردیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، کورنگی ڈھائی نمبر میں رات گئے بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ
فائل فوٹوکراچی میں بااثر افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، کورنگی نمبر ڈھائی میں رات گئے بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کراچی میں آئی جی سندھ کے احکامات کے باوجود ہوائی فائرنگ کا سلسلہ پولیس نہ روک پائی، کورنگی نمبر ڈھائی میں رات گئے ہوائی فائرنگ کے دوران جدید اسلحہ کا پولیس سے بے خوف ہوکر استعمال کیا گیا۔
بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی، ویڈیو میں نوجوانوں کو باآسانی ہوائی فائرنگ کرتے نظر آئے۔
شدید ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ کی مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔