عمرہ کے بہانے بھیک مانگنے والے 10 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ سے عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شاہنواز، افسر علی، مجتہد حسین، محمد عادل، راھب علی، ضمیر حسین، وصید، شیراز خان، مبین علی سولنگی اور خدا بخش شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان فلائٹ نمبر SV-704 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچے، ملزمان کو گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا تھا۔ ملزمان کا تعلق راجن پور ، کشمور، نوشہرو فیروز، لاہور، پشاور، مہمند اور لاڑکانہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش کے ملزمان نے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب گئے تھے اور سعودی عرب میں گزشتہ کئی ماہ گداگری کرتے رہے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا
سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
ریاض (آئی پی ایس )سعودی حکومت نے عمرہ ویزہ رکھنے والے زائرین اور ائیر لائنز کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔سعودی حکومت نے دنیا بھر کی ائیرلائنز کو نئی ہدایت جاری کر دی ہیں۔
ہدایت نامے کے مطابق 15شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والوں کو سعودی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے پر مسافروں اور ائیرلائنز کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔دوسری جانب حج سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں سعودی وزارتِ داخلہ نے عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جانے کی ہدایت بھی کی ہے۔