جسٹس(ر) مشیر عالم ایف بی آراپیلٹ ٹریبونل کے چیئرمین مقرر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ پاکستان کے سابق جج جسٹس(ر) مشیر عالم کو ان لینڈ ریونیو (ایف بی آر) اپیلیٹ ٹریبونل کا چیئرمین مقرر کردیا گیا جبکہ میجر جنرل(ر) نوید احمد اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ عاصم ذوالفقار علی کو ٹریبونل کے ممبر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اس سلسلے میں وفاقی سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ مشیر عالم سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اور عدالت عظمیٰ میں جج تعینات رہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا
نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں زمینوں کے غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔
ریفرنس میں ملک ریاض، قائم علی شاہ، شرجیل میمن، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن جاوید حنیف، سابق ڈی جی ایم ڈی اے، سابق ڈی سی ملیر قاضی جان محمد سمیت 33 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
عدالت نے ملزمان کو 25 فروری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی ملی بھگت سے بحریہ ٹاؤن کو غیر قانونی فائدہ پہنچایا گیا، ڈی جی ایم ڈی اے نے ملیر ڈویلپمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 43 دیہہ کے سروے کی شروعات کی۔
ریفرنس کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت کرکے 17 ہزار 6 سو ایکڑ سرکاری زمین غیر قانونی طور پر بحریہ ٹاؤن کو منتقل کی۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 708 ارب 8 کروڑ 80 لاکھ83 ہزار سے زائد کا نقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے دھوکہ دہی اور خورد برد کی شکایات سے متعلق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔