کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مسٹر یونیورس میں گولڈ میڈل جیتنے والے رمیز ابراہیم کو ایک ملین روپے کا چیک دیے دیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ رمیز ابراہیم نے اپنی مدد آپ کے تحت ملک کا نام روشن کیا، پاکستان کا نام روشن کرنے والے ہر قومی ہیرو کو ہمیشہ عزت اور محبت دیتے رہیں گے۔ رمیز ابراہیم نے کہا کہ جب عالمی چیمپئن بنا تو کسی نے نہیں پوچھا، گورنر سندھ کی حوصلہ افزائی نے میرا عزم انتہائی پختہ کیا، اگلے ورلڈ ٹائٹل کیلیے بھی پرعزم ہوں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رمیز ابراہیم گورنر سندھ

پڑھیں:

گورنر سندھ نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرا دیئے

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت تمام رہنما مل کر ایم کیو ایم کو مضبوط کریں گے، پارٹی میں معمولی باتوں پر اختلافات جمہوریت کاحُسن ہیں مگر کراچی، سندھ اور ملک کے لیے تمام پارٹی رہنما ایک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بہادر آباد کا دورہ، ایم کیو ایم کی قیادت کے اہم رہنماؤں کو ایک ساتھ بٹھا کر اختلافات دور کرا دیئے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت تمام رہنما مل کر ایم کیو ایم کو مضبوط کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں معمولی باتوں پر اختلافات جمہوریت کاحُسن ہیں مگر کراچی، سندھ اور ملک کے لیے تمام پارٹی رہنما ایک ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ ہو یا وفاقی حکومت، کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی، نوجوانوں کو روزگار دلوائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ: ایک ماہ میں گاڑیوں سے 2 کروڑ 39 لاکھ ٹیکس و جرمانہ وصول
  • کراچی میں میگا آئی ٹی سمٹ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی شرکت و خطاب
  • سندھ میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کی تیاریاں، وزیراعلیٰ نے گرین سگنل دیدیا
  • امریکی خاتون کو جھانسہ دینے والے لڑکے کو ٹیلنٹڈ کہنے پر گورنر سندھ کو تنقید کا سامنا
  • جامعہ اُردو اور گورنر سندھ
  • ایف بی آر نے حکومت سے 30 ارب روپے مانگ لیے
  • کراچی کی 1 گلی کا نام تاجکستان اسٹریٹ رکھ رہے ہیں: گورنر سندھ
  • جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ سے 7 لاکھ 80 ہزار روپے کا نقصان ہوا: رپورٹ
  • گورنر سندھ نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرا دیئے