Jasarat News:
2025-04-16@22:51:51 GMT

ملیر ہالٹ: ٹرین کی ٹکر سے شہری جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر ہالٹ ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ متوفی کی عمر 45 سال لگتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کچرے سے ملنے والی پاس بک نے شہری کو کروڑ پتی بنادیا

چلی سے تعلق رکھنے والے ایک شہری ایکزیقیئل ہینوجوسا کو صفائی کے دوران گھر کے کچرے میں والد کی 62 سال پرانی بینک پاس بک ملی جو اس کی زندگی بدل دینے والی چیز ثابت ہوئی۔ 

ہینوجوسا کے والد نے 1960 اور 70 کی دہائی میں تقریباً 1.4 لاکھ روپے جمع کرائے تھے تاکہ گھر خریدا جا سکے، لیکن ان کی وفات کے بعد خاندان کے کسی فرد کو اس رقم کا علم نہ تھا۔

ہینوجوسا کو پاس بک اُس وقت ملی جب وہ گھر کی صفائی کر رہا تھا۔ متعلقہ بینک کئی سال پہلے بند ہو چکا تھا، اس لیے ابتدائی طور پر یہ پاس بک کسی فائدے کی نہیں لگی۔ لیکن جب ہینوجوسا کی نظر پاس بک پر درج لفظ ’اسٹیٹ گارنٹی‘ پر پڑی، تو اُسے امید پیدا ہوئی کیونکہ اس کا مطلب تھا کہ اگر بینک بند ہو جائے تو حکومت رقم واپس کرنے کی پابند ہے۔

ہینوجوسا نے حکومت سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا، لیکن اسے ابتدائی طور پر انکار کر دیا گیا۔ بعد ازاں اس نے قانونی جنگ لڑی، جس میں آخرکار عدالت نے حکومت کو رقم بمع سود ادا کرنے کا حکم دیا۔ یوں حکومت نے ہینوجوسا کو 1.2 ملین ڈالر (تقریباً 10 کروڑ 27 لاکھ روپے) واپس کیے، اور وہ ایک ہی دن میں کروڑ پتی بن گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، اسکول کی طالبہ سے مبینہ اغوا کے بعد زیادتی پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
  • ملیر جیل میں خودکشی کرنے والے ماہی گیر کی لاش بھارتی حکام کے حوالے
  • ڈی جی خان تا ملتان موسیٰ پاک ایکسپریس ٹرین شٹل سروس کا آغاز
  • پیٹرولیم مصنوعات میں کمی نہ ہونے پر شہری طیش میں آگئے
  • کچرے سے ملنے والی پاس بک نے شہری کو کروڑ پتی بنادیا
  • کراچی: ڈکیتی کے مجرم کو 15سال قید کی سزا
  • ملتان سے لاہور آنے والا ٹرین مسافر طبیعت خراب ہونے پر انتقال کر گیا
  • اسرائیلی شہری بھی غزہ میں جنگ بندی کے حامی، انوکھے طریقے سے احتجاج
  • بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات، بولان میل کی وقت تبدیل
  • خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال، 1 ماہ بعد بحال, کب چلے گی؟