اسلام آباد میں شہریوں کو فراہم کیا جانے والا پینے کا پانی آلودہ ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد میں شہریوں کو فراہم کیا جانے والا پینے کا پانی آلودہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، سی ڈی اے کے زیر انتظام فلٹریشن پلانٹس میں سے بیشتر پر جدید فلٹریشن سسٹم نصب نہیں۔سی ڈی اے کے مختلف سیکٹرز اور ماڈل ویلیجز میں 98 واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں لیکن ان کا انتظام 5 این جی اوز کے سپرد ہے۔سی ڈی اے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ 16فیصد فلٹریشن پلانٹس کا پانی غیر محفوظ پایا گیا۔ پلانٹس پر جدید فلٹریشن
سسٹم نصب کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ڈی جی واٹر مینجمنٹ سی ڈی اے سردار خان زمری کا کہنا ہے کہ پولی فارم کی وجہ سے دو سے تین فیصد رزلٹ پازیٹو آ جاتے ہیں۔ اس کے مستقل حل کے لیے چیئرمین سی ڈی اے نے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ ہم ایک باقاعدہ کلورینیشن سسٹم کی تنصیب کرنے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے
پڑھیں:
ملتان سے لاہور آنے والا ٹرین مسافر طبیعت خراب ہونے پر انتقال کر گیا
فائل فوٹو۔ملتان سے لاہور آنے والا ٹرین مسافر طبیعت خراب ہونے پر انتقال کرگیا۔
پتوکی سے پولیس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کو فوری پتوکی ریلوے اسٹیشن طلب کیا گیا۔
ریلوے پولیس کے مطابق ریلوےاسٹیشن پر مسافر کو طبی امداد فراہم کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔