دنیا بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے، مشال ملک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دنیا بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے۔ بھارتی دہشتگردی کا نیٹ ورک پھیلتا جا رہا ہے۔مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حق آزادی کے لیے برسرپیکار ہیں۔ اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارت کی بدترین ریاستی دہشتگردی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت قابل ستائش ہے۔ بھارتی قید میں موجود یاسین ملک سے رابطے کی بھی اجازت
نہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز اٹھانے والوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جاتی ہے۔ اور بھارتی دہشت گردی کا نیٹ ورک پھیلتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ جبکہ بھارتی ہتھکنڈے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتے۔
دنیا بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھارتی دہشت گردی کا دنیا بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
9 مئی کیسز: شہریار آفریدی کی اپیل پر ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت
شہریار آفریدی---فائل فوٹوسپریم کورٹ نے 9 مئی کے کیسز میں شہریار آفریدی کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
9 مئی کے مقدمات میں شہریار آفریدی کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی بہت جلد بری ہوں گے۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب علی رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔
علی رضا گیلانی نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کو کوئی آرڈر جاری نہیں ہوا، ہائی کورٹ کے انتظامی ججز کی ہدایات انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کو مل رہی ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم جمعے تک تحریری فیصلہ جاری کریں گے۔