پشاور:8 فروری کو صوابی میں جلسے کی تیاری کیلیے پی ٹی آئی کی اہم بیٹھک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) 8 فروری کو صوابی میں تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی۔اجلاس میں ارکان اسمبلی، پارٹی عہدیداروں اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی جبکہ صوبائی صدر جنید اکبر خان نے صوابی جلسے کے حوالے ہدایات جاری کیں۔جنید اکبر کا اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کارکن 8 فروری کو صوابی جلسے میں بھرپور شرکت کریں، 8 فروری کو ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم نے اپنا مینڈیٹ واپس لینا ہے ورکرز تیاری کریں۔انہوں نے کہا کہ اب بھرپور احتجاج ہوگا، کسی کے کہنے پر احتجاج ختم نہیں ہوگا، کسی کو ٹارگٹ نہیں دوں گا، سب رہنما زیادہ سے زیادہ کارکن جلسہ گاہ پہنچائیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم کا انتظار کریں، اس بار عمران خان کو مایوس نہیں کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فروری کو
پڑھیں:
جے یو آئی سندھ کے زیر اہتمام ’’اسرائیل مردہ باد ملین مارچ‘‘ ہوگا
اپنے بیان میں علامہ راشد سومرو نے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کریں اور فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کریں، پاکستان کو سلامتی کونسل میں فعال کردار ادا کرنا چاہیئے اور مسلم افواج کو غزہ میں مظلوموں کی مدد کے لیے بھیجا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سندھ کے زیر اہتمام ”اسرائیل مردہ باد ملین مارچ“ اتوار 13 اپریل کو 4 بجے شام شاہراہِ قائدین کراچی میں منعقد ہوگا۔ جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری کے مطابق اس تاریخی مارچ سے جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان، فلسطین کے نمائندے اور مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں کے رہنما خطاب کریں گے۔ مارچ کی تیاریوں اور انتظامات کا فائنل جائزہ جے یو آئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے لیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انبیاء کی سرزمین پر صیہونی قبضہ اور وہاں جاری بمباری انسانیت کے خلاف کھلی جنگ ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کریں اور فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کریں۔ علامہ سومرو نے کہا کہ پاکستان کو سلامتی کونسل میں فعال کردار ادا کرنا چاہیئے اور مسلم افواج کو غزہ میں مظلوموں کی مدد کے لیے بھیجا جائے۔ انہوں نے امریکہ و اسرائیل کے مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر اے جی انصاری نے غیرت مند عوام سے اپیل کی کہ وہ کل کی کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔