Jasarat News:
2025-02-03@00:50:29 GMT

امکان ،نیپرا 12فروری کو درخواست پر سماعت کریگا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

اسلام آباد (صباح نیوز) بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے،12فروری کودائر درخواست پر سماعت ہوگی ۔پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز)نے مالی سال 2024-25 کی دوسری سہ ماہی کے لئے 52.123 ارب روپے (تقریبا 2 روپے فی یونٹ)کی منفی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی ہے، جس کے بعد مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی
متوقع ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) 12 فروری 2025 کو ان درخواست پر عوامی سماعت کرے گا۔ ان درخواست میں سے 50.

658 ارب روپے کی منفی ایڈجسٹمنٹ کا تعلق روپے کی قدر میں بہتری (278 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں 300 روپے فی ڈالر کا تخمینہ)اور شرح سود میں کمی سے ہے، یہ کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں پر اثرانداز ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اپریل 2025 سے صنعتی صارفین کے لیے مزید 7 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان بھی متوقع ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر 9 سے 10 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روپے فی

پڑھیں:

ارشد شریف قتل کیس: جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر کاز لسٹ منسوخ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ کردی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ارشد شریف قتل کیس پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر 4 فروری کو سماعت کرنا تھی۔

اس سے سے قبل 7 نومبر 2024ء کی سماعت بھی کازلسٹ سے منسوخ کر کے کیس نو اسکوپ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے 27 اگست کو جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اسی نوعیت کی ایک اور درخواست دائر ہونے پر دونوں کو یکجا کرکے سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت ملک بھرکیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
  • بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان
  • ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان، درخواست نیپرا کو ارسال
  • بجلی سستی ہونے والی ہے! بڑی خوشخبری
  • حکومت کا مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ
  • تقسیم کار کمپنیوں کا بجلی تقریباً 2 روپےفی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع
  • ارشد شریف قتل کیس: جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر کاز لسٹ منسوخ
  • بجلی کے 200 یونٹ تک کا بل حکومت دے گی، کروڑوں روپے کے فنڈز بھی جاری
  • نیپرا کی ڈسکوز کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل