مریدکے (آن لائن )وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تمام تر تخریب کاری کے باوجود تمام دوست ممالک پاکستان کے قریب آچکے ہیں اورپاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے اگر پی ٹی آئی مثبت سیاست کرے تو ان کے معاملات درست ہوسکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جنید اکبر خان وزیراعظم کے ذریعے
چیئرمین پی اے سی بنے ہیں اور اپنی خفگی مٹانے کے لیے الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں۔ سابق چیئرمین بلدیہ مریدکے راناماجد نواز، کوارڈی نیٹر رانا حسیب عامراور انعام اللہ ورک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائفر سمیت کئی مقدمات اوپن کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انصاف کا عمل مکمل ہو سکے۔ وزیر صنعت و پیدوار نے کہا کہ عدالتوں میں لاکھوں مقدمات زیر التوا ہیں اور عوام انصاف کے لیے رل رہے ہیں جس کے پیش نظر عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کے لئے اعلیٰ عدلیہ میں ججز لگائے جا رہے ہیں۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ ججزکی تعیناتی اور تبادلوں پر کوئی استعفی دیتا ہے تو اس سے حکومت یا ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اداروں کے جوان ملک کے لئے لازوال قربانیاں پیش کررہی ہیں جبکہ فتنہ الخوارج بیرونی فنڈنگ سے ملک کو کمزور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور دیگر ممالک کے ساتھ امریکی اقتصادی تنازعہ کے پاکستان پر کوئی اثرات نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بہترین کام کررہی ہیں ، انہوںنے دھی رانی پروگرام، ہمت کارڈ، مینارٹی کارڈ، کسان کارڈ، گھروںکی تعمیر کے لیے بلا سود قرضہ جات اور کسانوں کو سولر پینل کی فراہمی جیسے منصوبے پیش کئے ہیں اور ان کی محنت سے پنجاب مزید ترقی کرے گا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ حقائق ظاہرہونے کے لیے کچھ وقت ضرور لگتا ہے تا ہم سامنے آنے پر پی ٹی آئی کا بھدا چہرا عیاں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر چودھری احسن اقبال نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں مباحثہ جیت کر پی ٹی آئی کے سخت پراپیگنڈا کا سدباب کیاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے زہریلے پراپیگنڈا نے نوجوانوں کو ورغلایا تھا مگر اب حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رانا تنویر حسین نے کہا پی ٹی ا ئی نے کہا کہ ہیں اور کے لیے

پڑھیں:

پچھلی قیادت اداروں سے رابطے میں تھی، اب لانگ مارچ میں کسی سے بات نہیں ہوگی،جنید اکبر

پچھلی قیادت اداروں سے رابطے میں تھی، اب لانگ مارچ میں کسی سے بات نہیں ہوگی،جنید اکبر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے کوئی پی ٹی آئی کی سیاست نہ سکھائے، میں گراس روٹ لیول سے آیا ہوں، بانی چئیرمین کو کہا تھا میری جگہ ایسے بندے کو صوبے کا صدر بنائیں جس کا وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ تعلق اچھا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ جس دن اپنی بات پر کھڑا نہ ہو سکا، اس دن پی ٹی آئی کی صدارت چھوڑ دوں گا، پی ٹی آئی سے پیسوں کے عوض عہدے دینے کے کلچر کو ختم کروں گا، پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کے لیے مجھے بانی چئیرمین عمران خان نے کوئی ہدایت نہیں دی۔

جنید اکبر نے کہا کہ موجودہ تنظیمیں ہی کام کریں گے، جب تک مجھے ہدایات نہیں ملتی، جو لوگ پارٹی کے جلسوں پر پیسے لگاتے ہیں پھر کو کرپشن بھی کرتے ہیں، 8 فروری کے احتجاج کے لئے کسی منتخب ممبر کو بندے لینے کا ٹارگٹ نہیں دونگا،

جو لوگ پارٹی کے جلسوں اور احتجاج پر کروڑوں روپے لگاتے ہیں پھر وہ کماتے بھی ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہم نے اس کلچر کو ختم کرنا ہے کہ پیسے لگا کر کماو، اب یہ نہیں چلے گا، جو انویسٹ کرتا ہے، پھر وہ کمیشن بھی لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد جس طرح ہمار ورکرز کو رولایا گیا ہے، یہ بات میں کبھی نہیں بھولونگا، جب بھی اختیار ملا ان سب کو نشان عبرت بناونگا، یہ میرا وعدہ ہے، شہباز شریف یاد رکھے کل ہماری حکومت ائی تو اپ کے بچے بھی روئیں گے۔

جنید اکبر نے کہا کہ اگر ہماری حکومت میں شہباز شریف بچے نہ روئیں تو پی ٹی آئی کو چھوڑ دوں گا، ہمارے لانگ مارچ اور پہلے لانگ مارچ میں فرق یہ ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار اگر لانگ مارچ کے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، اگر میں گرفتار ہوا تو شاہ راہ ریشم، پاک افغان شاہ راہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جنید اکبر خفگی مٹانے کیلئے فاشسٹ زبان کا استعمال کررہے ہیں،رانا تنویر حسین
  • اس بار تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، جنید اکبر
  • کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اس بار تیاری کیساتھ اسلام آباد جائیں گے: جنید اکبر
  • وزیر داخلہ جس طرح کی باتیں کررہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے، جنید اکبر
  • لانگ مارچ میں کسی سے بات نہیں ہوگی. جنید اکبر
  • پچھلی قیادت اداروں سے رابطے میں تھی، اب لانگ مارچ میں کسی سے بات نہیں ہوگی،جنید اکبر
  • ایف آئی آر پر اور ایف آئی آر درج کرنے والوں پر تھوکتا ہوں، جنید اکبر
  • رمضان کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، رانا تنویر حسین
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر حسین پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں