کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ چولستان کینال کالا باغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے جوسندھ کے عوام کو قبول نہیں ہے۔ سندھ کی آباد زمینوں کو بنجر اور دوسرے صوبے کی غیر آباد زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہ غیر قانونی اور سراسر ظلم ہے۔ سندھ کے عوام کو وفاق کے اس اقدام پر سخت تشویش ہے، کینال کے حوالے سے چیئرمین واپڈا کے بیان پر پیپلزپارٹی اپنی پوزیشن واضح کرے۔ سندھ میں بحالی امن ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بدامنی و ڈاکو راج کے خلاف16 فروری کو شکارپور میں انڈس ہائے وے پر دھرنا دیا جائے گا۔ اس اہم و قومی ایشو پر عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔ بیورو کریٹس کو بھی وی سی بنانے کے لیے اہل قرار دینا تعلم دوستی نہیں دشمنی کی دلیل ہے۔ 5 فروری کو کراچی تا کشمور پورے سندھ میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں
نے قبا آڈیٹوریم میں امرائے اضلاع کے اجلاس سے خطاب کے دوان کیا۔ نائب امرا پروفیسر نظام الدین میمن، حافظ نصراللہ چنا، محمد افضال آرائیں، منعم ظفر خان، قیم صوبہ محمد یوسف اور نائب قیمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اِجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر سے ضلعی ذمے داران شریک اور ضلعی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ ملٹی میڈیا کے ذریعے پیش کی گئی۔ اجلاس میں سندھ کی سیاسی تنظیمی و دعوتی امور پر غور اور5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر سمیت آئندہ کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔صوبائی امیر نے مزید کہاکہ2 لاکھ سے140 فیصد اضافے کے بعد ہر رکن پارلیمنٹ کی تنخواہ میں5 لاکھ19000 ہزار کردینا ظلم ہے۔ مہنگائی اور بدامنی کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے مگر حکمرانوں و بیوروکریسی کے شاہانہ اخراجات اور مراعات میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدرآباد،سندھ ہاری کمیٹی کی 6 کینال کیخلاف احتجاجی ریلی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دریائے سندھ سے مجوزہ 6نئی کینالز نکالے جانے کے منصوبے کیخلاف سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی جوکہ حیدرچوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ، جہاں ریلی کے شرکاء نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ہاری کمیٹی کے مرکزی صدر ثمر حیدرجتوئی اور دیگر نے کہا کہ حکومت سندھ کے پانی پر ڈاکہ مارنا چاہتی ہے ، واپڈا کے چیئرمین کا کینالوں میں پانی کی موجودگی کے حوالے سے بیان غلط ہے ، ارسا اور واپڈا جیسے وفاقی ادارے پنجاب کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔ غلط اعدادوشمار بتائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے دور میں واپڈا کی طرف سے ویژن 2025ء بنایا گیا تھا جس کا مقصد بھی دریائے سندھ کے پانی پر قبضہ کرنا تھا اور اب بھی اسی طرح کے منصوبے بنائے جارہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ 1991ء والے پانی کے معاہدے کے مطابق ہر سال 10ملین ایکڑ فٹ پانی کوٹری کی ڈاؤن اسٹریم میں چھوڑا جانا چاہئے، واپڈا چیئرمین ڈیلٹا کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ، 1991ء کے پانی کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے ہمیشہ بددیانتی کا مظاہرہ کیا ہے ، مظاہرین سے کامریڈ مظہر جتوئی، کامریڈ محمد رمضان خاصخیلی ، کامریڈ اظہر جتوئی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد،سندھ ہاری کمیٹی کی 6 کینال کیخلاف احتجاجی ریلی
  • حکومتی نا اہلی اور کرپشن کے فو ر منصوبہ 20 برس بعد بھی مکمل نہ ہوسکا!
  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ امرائے اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، قیم صوبہ محمد یوسف بھی موجود ہیں
  • پیپلز پارٹی کی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی
  • پیٹرولیم و ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی دعوؤں کی نفی ہے، کاشف شیخ
  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ شعبہ جات کے نا ظمین کے اجلاس سے خطاب کر ر ہے ہیں ‘قیم صوبہ محمد یوسف بھی ساتھ موجود ہیں
  • بی جے پی حکومت کا بجٹ سیاسی مفاد پر زیادہ اور عوام اور قومی مفاد پر کم نظر آتا ہے، کانگریس
  • چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کا افتتاح رواں سال مئی میں ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا
  • ٹنڈوجام ،6 کینال نکالنے کیخلاف لوک سبھا کی بھوک ہڑتال