کراچی بار ایسوسی ایشن نے ججز کے اسلام آباد ٹرانسفر پر آج عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

صدر کراچی بار عامر وڑائچ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد بار سے اظہار یکجہتی کے لیے کل عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

عامر وڑائچ نے بتایا کہ کراچی بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس ساڑھے11 بجے ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کراچی بار

پڑھیں:

پشاورہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی، ہزارڈویژن کو نظر انداز کرنے پر وکلا کا ردعمل

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ہزارہ ڈویژن کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت جناب صدر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن ایبٹ آباد منعقد ہوا؎۔ اجلاس میں کابینہ نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے فیصلے، جس میں پشاور ہائی کورٹ میں حجز کو تعینات کیا اور ہزارہ ڈویژن سے نامزد وکلا کے ناموں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اور یکسر نظر انداز کرنے اور ہزارہ ڈویژن کے نامز د وکلا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے پر انتہائی غم وغصہ کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم جوڈیشل کونسل نے 30 زیر التوا شکایات نمٹا دیں، ججز کے ضابطہ اخلاق کے لیے کمیٹی بھی قائم

اجلاس میں کہا گیا کہ JCP کے اس فیصلے پر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ہزارہ ڈویژن و جملہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تحصیل بار ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لے کر JCP کے اس فیصلے کے خلاف اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اجلاس کے فیصلے کے مطابق اس سلسلہ میں صدر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن ہزارہ ڈویژن نے تمام ضلعی و تحصیل صدور صاحبان سے رابطہ کر کے ان کو اعتماد میں لے کر ایک متفقہ قرارداد منظور کروا کر اس پر فوری عمل کے لیے متعلقہ احکام و اداروں سے رابطے کئے جائیں گے، تاکہ ہزارہ ڈویژن کے وکلا کو ان کا جائز قانونی و آئینی حق دلایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پشاور ہائیکورٹ ججز تعیناتی سپریم جوڈیشل کونسل ہزارہ ڈویژن

متعلقہ مضامین

  • دوسرے صوبوں سے ججز لانا قبول نہیں ، اسلام آباد کے وکلاکا کل ہڑتال کا اعلان
  • ہائیکورٹ میں ججز کی تعنیاتی، اسلام آباد بار کونسل کا کل ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان
  • ہائیکورٹ میں ججز کی تعنیاتی، اسلام آباد بار کونسل کا کل ہائی کورٹ اور ضلعی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان
  • پشاورہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی، ہزارڈویژن کو نظر انداز کرنے پر وکلا کا ردعمل
  • پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن کل ہو ں ہونگے
  • تاجروںکے وفد کی حیسکو حکام سے ملاقات،آپریشن پر تشویش کا اظہار
  • ایف بی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کی فیصل واوڈا کے الزامات کی تردید
  • فیصل واوڈا کا قتل کی دھمکیوں کا الزام، ایف بی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آگیا
  • فیصل واؤڈا کو قتل کی دھمکیاں، ایف بی آر افسران ایسوسی ایشن نے کیا کہا؟