کراچی: امریکی خاتون کے ہیموگلوبن میں کمی، جناح اسپتال میں زیر علاج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، خاتون کے ابتک لیے گئے ٹیسٹ میں ہیموگلوبن کی کمی آئی ہے۔
امریکی خاتون جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے اسپیشل وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔
کراچی کراچی کے نوجوان سے محبت میں دھوکا کھانے والی.
اسپتال زرائع کے مطابق خاتون کی رپورٹ میں ہیموگلوبن کی سطح کم آئی ہے، ڈاکٹرز نے خاتون کا بلڈ ٹرانسفیوژن تجویز کیا ہے۔
اسپتال زراٸع کا کہنا ہے کہ خاتون کچھ معاملات میں تعاون کرتی ہیں اور کچھ میں نہیں، میڈیکل ہسٹری دستیاب نہ ہونے کے باعث فوری تشخیص ممکن نہیں ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ ممکنہ نفسیاتی مسائل بھی لگ رہے ہیں، ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
لیپیڈ پروفائل، ایچ آئی وی پروفائل اور ہیپاٹائٹس پروفائل کے ٹیسٹ بھی کیے جاٸیں گے، تمام ٹیسٹوں کی بنیاد پر حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے کراچی کے لڑکے سے شادی کیلئے آئی امریکی خاتون جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ منتقل والدہ ذہنی مریضہ ہیں: کراچی آئی شادی کی خواہشمند امریکی خاتون کے بیٹے کا بیانواضح رہے کہ خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کا امریکا میں مقیم بیٹا بھی منظرِ عام پر آیا ہے۔
امریکی خاتون کے بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنس نے ویڈیو بیان میں اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ والدہ اونیجا اینڈریو رابنس ذہنی مریضہ ہیں۔
جیرامیا اینڈریو رابنس کے مطابق میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ والدہ پاکستان میں ہیں، میری والدہ ایک شخص اور اس کے اہلِ خانہ سے ملنے پاکستان گئی تھیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اینڈریو رابنس امریکی خاتون جناح اسپتال خاتون کے
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن نور میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 45 سالہ ارشد کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی روٹ فور جے بس اسٹاپ الحمید اسکول کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ فرحان نامی شخص زخمی ہوگیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ۔
خواجہ اجمیر نگری پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
بلدیہ ٹاؤن 2 نمبر النور مسجد کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 28 سالہ نمرا زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
بلدیہ ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔
دریں اثناء بلدیہ گلشن غازی روٹ جی سیون بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 30 سالہ سمیع اللہ زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔