کراچی میں پاکستان ٹریول مارٹ نمائش، گورنر سندھ کا ایرانی اسٹال کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
گورنر کامران ٹیسوری کے ہمراہ خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے ایرانی نمائندوں کے فن پاروں کی تعریف کی اور اسٹال پر موجود قرآن پاک کی زیارت بھی کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان ٹریول مارٹ نمائش کے موقع پر لگائے گئے ایرانی اسٹال کا دورہ کیا اور ایران کی نایاب کیلیگرافی دیکھی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے ایرانی نمائندوں کے فن پاروں کی تعریف کی اور اسٹال پر موجود قرآن پاک کی زیارت بھی کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
صوبے کی ترقی کیلئے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں، گورنر پنجاب
کراچی:پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اس حد تک نہیں ہونے چاہئیں کہ ذاتی اختلافات میں تبدیل ہو جائیں اور صوبے کی ترقی کے لیے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے صوبائی وزیر کھیل اور لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کی اور اس دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اس حد تک نہیں ہونے چاہئیں کہ ذاتی اختلافات میں تبدیل ہو جائیں۔
ماضی میں صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرنے والے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی و خوش حالی کے لیے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اتحادی ہیں اور ملکی مفادات کے لیے بھی ایک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں نوجوانوں نسل کو آگے آکر ملک کی باگ ڈور سنبھالنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے کر نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ کرنا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ مھجے خوشی ہے کہ پنجاب کے وزیر کھیل نوجوان ہیں اور پاکستان کے آنے والے وزیراعظم نوجوانوں لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔