ایک ارب سے زائد کا بھتہ بٹ کوائن کی صورت طلب، ملک ریاض کو دھمکی کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کو دھمکی کا مقدمہ اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ بحریہ ٹاؤن کے ملازم وائس چیف ایگزیکٹو کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان نے درج کرایا۔
تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایک ای میل کے ذریعے ملک ریاض سے ایک ارب 42 کروڑ روپے کا بھتہ 50 بِٹ کوائن کی شکل میں مانگا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق دھمکی دی گئی کہ ادائیگی نہ کرنے پر ملک ریاض، ان کے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد کی زندگیوں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملک ریاض
پڑھیں:
سلمان خان کو دھمکی دینے والا گرفتار، کچھ دیر بعد رہا
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی دینے والے کیس میں گرفتار کیے گئے شخص کو رہا کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر ایک بار پھر سلمان خان کے لیے دھمکی موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سلمان خان کو ان کے گھر میں داخل ہونے کے بعد مار ڈالیں گے اور ان کی گاڑی کو بم سے اڑا دیں گے۔
بعد ازاں ممبئی پولیس نے اس حوالے سے شکایت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز رفتار تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا لیکن اس مبینہ ملزم کو ذہنی صحت کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا۔
گرفتار اور پھر بعد میں رہا کیے گئے شخص کی عمر 26 سال ہے جو کہ مبینہ طور پر ذہنی مسائل کا شکار ہے۔
ملزم گجرات میں واقع ایک گاؤں سے تعلق رکھتا ہے، جس کو اگلے 2 سے 3 دنوں کے اندر دوبارہ پولیس کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سارے معاملے کے بعد ایک مرتبہ پھر سلمان خان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
Post Views: 3