Islam Times:
2025-04-13@16:09:03 GMT

مجھے ووٹ نہیں بلکہ پاکستان کیلئے نوٹ چاہئیں، گورنر سندھ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

مجھے ووٹ نہیں بلکہ پاکستان کیلئے نوٹ چاہئیں، گورنر سندھ

سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے ہیں، ملک آپ کا ہے وسائل آپ کے ہیں، جو لوگ وسائل اور آپ کے درمیان کھڑے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ وڈیرہ شاہی چلتی رہے لیکن آپ جیسے نوجوان ظالموں سے وسائل لے کر عوام میں دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کیے گئے میگا آئی ٹی سمٹ میں شرکت کی۔ کامران ٹیسوری نے سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 ہزار سے زائد نوجوانوں کی شرکت یہ ثابت کرتی ہے کہ صوبہ آئی ٹی کا حب بننے جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کی آئی ٹی سیکٹر میں بھرپور شمولیت کامیابی کی نوید ہے، نوجوانوں کا آئی ٹی میں بڑھتا ہوا رجحان حوصلہ افزا اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آج یہاں آپ سب آئی ٹی کا ٹیسٹ دینے آئے ہیں اور مستقبل میں ہزاوں ڈالرز کمائیں گے، مجھے ایک 12 سال کے بچے نے بتایا کہ آئی ٹی کورس کرنے کے بعد اب وہ 5 لاکھ روپے ماہانہ کماتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آگے وہی بڑھے گا جو محنت کرے گا اور علم حاصل کرے گا، گورنر ہاؤس میں 50 ہزار طلبہ پڑھ رہے ہیں، مجھے ووٹ نہیں ملک کے لیے نوٹ چاہئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے ہیں، ملک آپ کا ہے وسائل آپ کے ہیں، جو لوگ وسائل اور آپ کے درمیان کھڑے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ وڈیرہ شاہی چلتی رہے لیکن آپ جیسے نوجوان ظالموں سے وسائل لے کر عوام میں دے رہے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہاکی اسٹیڈیم سے 10 ہزار بچے چیمپئن بن کر نکلیں گے، یہ سارے بچے آئی ٹی کورس کے بعد لاکھوں ڈالرز کمائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری نے نے کہا کہ آئی ٹی

پڑھیں:

وہ دن جس کا وعدہ ہے

بعض لوگوں کا یہ وصف رہا کہ وہ سوئے ہوئے زخموں کو جگاتے ہیں اور بس چلے تو ان زخموں پر نمک پاشی کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ پاکستان کے عوام ان لوگوں کو سیاسی پیش منظر سے ہٹانا بھی چاہیں تو نہیں ہٹا سکتے کہ ان کی بے اندازہ دولت دیوار بن جاتی ہے جس سے وہ ہر ایک کو خرید لینے کی قدرت رکھتے ہیں،کسی کو یاد نہ ہوتو میاں نواز شریف شریف کا یہ جملہ تو تاریخ پاکستان میں آہنی حروف سے لکھا ہوا ہے کہ ’’میں وہ تاجر ہوں جو اشیاء ہی کی نہیں ہر انسان کی قیمت بھی جانتا ہوں‘‘ اس جملے پر ولی خان مرحوم نے کہا تھا ’’جتنے قومی اسمبلی کے اراکین ہیں میرے پاس اتنے دو کروڑ ہوں تو میں اس ملک کا وزیراعظم بن سکتا ہوں‘‘ یہ بات بر سبیل تذکرہ آگئی وگرنہ آج کا موضوع تو میرے پیارے پاکستان کے قدرتی وسائل ہیں۔ چار موسم، سرسبزو شاداب سونا اگلتی زمینیں ،برف سے ڈھنپے کہسار،گہرے سمندر اور زمین کے سینے میں پوشیدہ بے انتہا خزانے جو کسی ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہوتے ہیں ۔ہم مقدر کے اتنے دھنی ہیں کہ آبی وسائل، معدنی دولت اور آبی ذخائر سے لے کر زرعی استعداد اور توانائی کے ذرائع تک ہماری رسائی میں ہیں، لیکن ان بے بہا اور بیش قیمت وسائل کے استعمال کا صحیح سلیقہ ہمیں نہیں آتا۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے سروں سے معاشی بد حالی کے سائے نہیں ٹلے۔
توانائی کا بحران ہو یا بیرونی قرضوں کا بوجھ یہ ہمارے پیدا ہونے والے نوزائیدہ بچے کی کمر پر اس وقت ہی لد جاتا ہے جب ابھی وہ رحم مادر ہی میں ہوتا ہے ۔آج پھر ہمیں بتایا جارہا ہے کہ ’’پاکستان معدنیاتی صنعت کے حوالے سے 300 ارب ڈالرز کی صلاحیت رکھتا ہے‘‘ یہ ایک معمولی اعتراف ہے وگرنہ پاکستان تو معدنی حوالے سے کرومائیٹ ،جپسم ،ماربل ،چونے کا پتھر، گیس وتیل کے وسائل بھی اس سے بڑھ کر رکھتا ہے ۔ زرخیز زمین ،دریائی و نہری نظام ،گندم ، کپاس،گنا اور چاول سوا ہیں، اس پر مستزاد دریا، بارشیں، گلیشئرز اور جنگلات و ماہی گیری کے وسائل، مگر یہ کب فائدہ آزمارہے ہیں
ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے کتنے منصوبے ان سے مستفید ہوئے ہیں اور کس دور میں ؟ریکوڈک (بلوچستان) گیس منصوبہ TAPI,CPRC منصوبہ،سینڈک ،کوہ دلانہ اور دیگر منصوبے کس کس کے شکم کی آگ بجھانے کے کام آئے ۔2008 ء سے لے کر 2013 ء تک پی پی پی کی حکومت رہی اور رینٹل پاور منصوبوں میں اربوں کی بدعنوانیاں منصہ شہود پرآئیں اوگرا کے چیئرمین کا اسکینڈل اسی زریں دور کا شاخسانہ ٹھہرا ۔2013ء سے 2018 ء تک پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کا سکہ چلا ۔شفافیت اتنی کہ چینی کمپنیز کو بغیر مسابقتی بولی کے منصوبے دان کر دیئے گئے۔ 2018ء میں انصاف کے دعویداروں کو اقتدار سونپا گیا ۔ایک ریکوڈک کے تنازع کے سفارتی حل کے سوا کوئی سہرا اس کے سر نہیں بندھا اور بے اعتدالیوں کا عالم یہ کہ بجلی اور گیس کے بحران نے ایسی شدت پکڑی کہ ابھی تک جوں کا توں ہے۔ پالیسیز میں تسلسل کے فقدان کی کوئی حد نہ رہی اور بیشتر اداروں میں بہت سارے فیصلے تاخیر کی سان پر چڑھا دیئے گئے۔
2022 ء سے 2024 ء تک وجود میں آنے والی حکومتیں معاشی بحران، قرضہ جات اور شفافیت،کی ساری حدیں پار کرگئیں اور گوادر تک سنبھلنے میں نہیں آرہا کہ ماہی گیروں میں بلا کی مایوسی سرایت کر چکی ہے ۔بدعنوانیوں اور بے اعتدالیوں میں پی پی پی کی حکومت پہلے درجے پر رہی اسی لئے اپنی نظریاتی شناخت مٹاتے ہوئے بے چہرہ لوگوں کی معاون و بہی خواہ ہے کہ ’’انیس ٹھیس نہ لگ جائے آبگینے کو‘‘ بہر حال نئے سرے سے چین اور دیگر یاران بے راہ روہوں کے ساتھ معدنی وسائل کے حوالوں سے منصوبوں اور معاہدوں کی صلائے عام ہے مگر کیا اعتبار ہے کہ اب کی بار بھی سب منصوبوں اور معاہدوں کے بیچ مقامی لوگوں کے حقوق کا خیال بھی رکھا جائے گا یا وہ حسب معمول بے دخلی اور ماحولیاتی بے رحمیوں کی بھینٹ چڑھا دیئے جائیں گے ؟
ہم جو سونے اور تانبے کے دنیا کے بڑے ذخائر رکھتے ہیں۔دھاتوں کی کانیں (سینڈک) ہماری معاشی حالت بدلنے کا اہم اور بڑا ذریعہ ، تھرکول ہماری توانائی کا بحران کا خاتمہ کرنے اور ہمارے مقدر کے اندھیرے مٹانے کی ضمانت، تیل ،قدرتی گیس ہائیڈرو پاور ،شمسی اور ہوائی توانائیاں کب ہمارا لیکھ بنتی ہیں ۔ میں بھی دیکھوں ،تم بھی دیکھو۔’’ وہ دن جس کا وعدہ ہے ۔‘‘

متعلقہ مضامین

  • میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنیکا اعلان
  • کامران ٹیسوری سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان
  • گورنر سندھ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی ملاقات
  • اٹلی کے سرمایہ کار صوبے کے پرکشش ماحول سے استفادہ کریں، گورنر سندھ
  • وہ دن جس کا وعدہ ہے
  • اٹلی کے سرمایہ کار صوبے کے پرکشش ماحول سے استفادہ کریں: گورنر سندھ
  • کچھ عناصر ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے، کامران خان ٹیسوری
  • پاکستان کوسرمایہ کاری کے حوالے سے خوشخبریاں مل رہی ہیں ، کامران ٹیسوری