اسلام آباد پولیس کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اعلان کیا ہے کہ اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے ’‘ باپ ’‘ پر پرچہ دوں گا اور روڈ کے درمیان اس کو جوتے ماروں گا اور وہ پتنگ باز کا گھر بھی گرا دیں گے۔
پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اسلام آباد پولیس کا انوکھا اقدام سامنے آیا ہے اور تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے علاقے کی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر پر خاص اعلان کیا گیا ہے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔
ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر پتنگ باز کو سرعام جوتے مارنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
اشفاق وڑائچ کا والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایس ایچ او سیکرٹریٹ بول رہا ہوں، اپنے اپنے بچوں کو منع کردیں کہ کوئی بھی پتنگ بازی نہیں کرے گا، یہ خونی کھیل ہے جس سے کسی کی بھی جان ضائع ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے ’‘ باپ ’‘ پر پرچہ دوں گا اور روڈ کے درمیان اس کو جوتے ماروں گا اور اس کا گھر بھی مسمار کروں گا، یہ کان کھول کر سن لیں اور اپنے اپنے بچوں کو منع کردیں۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس سے مؤقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ادھر سینئر وکیل سردار عبدالرازق نے پتنگ بازی پر پولیس کے انوکھے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جاسکتا ہے، پولیس خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرسکتی اور ملزم کو گرفتار بھی کرسکتی۔
سردار عبدالرازق نے کہا کہ پولیس گھر مسمارکرنے اور بچوں کو روڈ پر جوتے مارنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتی، ایسا کرنے والا پولیس افسر خود جرم کا ازتکاب کرے گا، پولیس افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کے علاوہ مقدمہ بھی درج ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ایس ایچ او پتنگ بازی گا اور

پڑھیں:

چینی کمپنی کا اپنے ملازمین کو انعام دینے کا انوکھا انداز

چین کی ایک کرین کمپنی نے اپنے ملازمین کو انعام دینے کا انوکھا انداز اختیار کیا۔

کرین بنانے والی کمپنی ہینن مائننگ کرین کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ نے میز پر ایک کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے یوآن کیش کی شکل میں رکھے۔

کمپنی نے اپنے ملازمین سے کہا کہ 15 منٹ کے اندر جتنا چاہیں نقد لے لیں۔

اس موقع پر کچھ ملازمین نے حیرت انگیز طور پر لاکھوں یوآن اپنے حصے میں لے لیے، جبکہ ایک خوش نصیب نے 100,000 یوآن (تقریباً 12.07 لاکھ روپے) جمع کیے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ہینن مائننگ کرین کمپنی نے اپنی سخاوت سے دنیا کو حیران کیا ہو۔ 2023 میں بھی کمپنی نے اپنے سالانہ عشائیہ میں ملازمین کو لاکھوں کا بونس دیا تھا، جس سے اس کی فراخدلی کی شہرت مزید پختہ ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اسلام آباد پولیس کا جارحانہ اقدام، گھر مسمار کرنیکی دھمکی
  • پتنگ بازی کو روکنے پر ناکامی ؛ اسلام آباد پولیس انسپکٹر دھمکیوں پر اترآیا
  • اسلام آباد میں ایس ایچ او کی پتنگ بازی روکنے کیلئے انوکھی وارننگ
  • اسلام آباد پولیس کے ایس ایچ او نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر انوکھا اعلان کردیا
  • بین الاضلاعی پتنگ ڈیلر گرفتار، لاکھوں کی پتنگ اور کیمیکل ڈور برآمد
  • اسلامی معاشرت سہیل وڑائچ اور میڈیا
  • چینی کمپنی کا اپنے ملازمین کو بونس دینے کا انوکھا طریقہ 
  • چینی کمپنی کا اپنے ملازمین کو انعام دینے کا انوکھا انداز
  • مغرب کی قائدانہ ناکامی