صدر مملکت 4روزہ سرکاری دورے پر منگل کو چین روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
صدر مملکت 4روزہ سرکاری دورے پر منگل کو چین روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری منگل کو چار روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے ، صدرکے دورہ چین کے حوالے سے ٹیموں کی پہلے ہی چین روانگی شروع ہو گئی ہے
تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ صدر کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی چین جائیگا۔ صدر مملکت کے ہمراہ اعلی سطح کے وفد وفد میں بلال بھٹو زرداری ،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی ،وزیر داخلہ محسن نقوی شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری چینی صدر شی چنگ پنگ سے ملاقات کریں گے اور 5 نومبر کو شنگھائی عالمی نمائش میں بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چینی قیادت سے ملاقاتوں میں سی پیک فیز 2، پاک چین تعلقات ،علاقائی و عالمی سلامتی سمیت دیگر باہمی امور پر پر مشاورت ہو گی جبکہ،بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو چین کے سرمائی گیمز مقابلے دیکھنے بھی جائیں گے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی کی چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صدر مملکت کے مطابق ہوں گے
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کروادیے، بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کےلیے پارٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات 12 اپریل کو سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔
پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کےلیے منتخب کیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکریٹری جنرل، ندیم افضل گوندل (چن) کو سیکریٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکریٹری فنانس منتخب کیا گیا۔