لاہور: پنجاب کے میدانی علاقے ایک بار پھر شدید دھند کی زد میں آگئے، جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی، دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی جبکہ موٹر وے ایم 3 پر فیض پور سے سمندری تک داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید دھند کے باعث دیگر بڑی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دورانِ سفر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ

دھند کی واپسی کے ساتھ ہی جاتی سردی کو بھی بریک لگ گئی، جس کے باعث لاہور میں ٹھنڈ دوبارہ بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

فضائی سفر بھی متاثر، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، جس کے بعد متعدد ملکی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں، جبکہ کچھ پروازیں منسوخ بھی کر دی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ابو ظہبی، دبئی، جدہ اور دوحہ سے لاہور آنے والی کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، کراچی سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی دو پروازیں بھی متاثر ہوئیں، لاہور سے جدہ اور دبئی جانے والی کئی پروازیں بھی بروقت روانہ نہ ہو سکیں۔

مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے ایئرپورٹ انتظامیہ یا متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے باعث

پڑھیں:

پی آئی اے کا 20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد:

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے 20 اپریل سے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے کی جانب سے لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو ہر اتوار اور بدھ کو باکو روانہ ہوں گی۔

اس سلسلے میں کراچی میں ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریول ایجنٹس کو باکو پروازوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

پی آئی اے حکام کے مطابق باکو کے لیے نئی پروازیں دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی، جب کہ اس روٹ کی کامیابی میں ٹریول ایجنٹس کا کردار بھی کلیدی ہوگا۔

قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ وہ باکو روٹ کو کاروباری لحاظ سے کامیاب بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا،  ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں
  • کراچی: 104 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 85 افراد جاں بحق
  • امریکی ٹیکسز نے بین الاقوامی تجارتی نظم کو شدید متاثر کیا، چینی وزارت تجارت
  • سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں، دادو گرم ترین شہر قرار
  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان
  • پی آئی اے کا 20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • امریکا میں شدید بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب، 25 ہلاکتیں، متعدد ریاستیں متاثر
  • پنجاب بھر میں آج سے گرمی میں شدید اضافے کا امکان، وارننگ جاری