فوٹو: نمائندہ جنگ

 پاکستان میں ایک اور برطانوی بورڈ لرننگ ریسورس نیٹ ورک (ایل آر این) کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ 

اس سلسلے میں افتتاحی تقریب برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن میں منعقد ہوئی جس سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مارٹن ڈائوسن، برطانوی ماہر تعلیم اور ایل این آر کی اسسمنٹ منیجر انجیلاکا ڈی پائیوا، ایل آر این کے سربراہ طارق ذوہیب، ضیاالدین یونیورسٹی کی پروچانسلر ڈاکٹر ندا عاصم، برطانوی اسکول کے سربراہ روسیل کولینز، ثمرہ پیران اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

صدر پاکستان کے مشیر اور سابق چیئرمین سندھ ہائی ایجوکیشن ڈاکٹر عاصم حسین اور اینیمل یونیورسٹی سکرنڈ کے وائس ڈاکٹر فاروق حسن اور مختلف اسکولوں کے سربراہان نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ 

اس موقع پر نمایاں تعلیمی خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر خدیجہ مشتاق کو تعلیمی خدمات پر لائیو اچیوومنٹ ایوارڈ دیا گیا جو ان کی صاحبزادی نیہا مشتاق نے وصول کیا۔ 

برطانوی ڈپٹی مشن مارٹن ڈاؤسن نے کہا کہ تعلیم سوسائٹی کی تبدیلی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اسی لیے برطانیہ تعلیم کو بہت اہمیت دیتا ہے، برطانوی نظام تعلیم دنیا کا بہترین تعلیمی نظام ہے جسے 150 ملکوں نے اپنایا ہے۔ فروغ تعلیم میں برطانیہ اپنا کردا ادا کرتا رہے گا۔ 

انجیلاکا ڈی پائیوا ایل نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور پاکستانی بچوں کا شمار ذہین ترین بچوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ایل آر این کے قیام کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں جی سی ایس ای، اے ایس اور اے لیول اور دیگر پروگرامز لے کر آرہے ہیں۔

 طارق زوہیب نے کہا کہ لرننگ ریسورس نیٹ ورک ایک تسلیم شدہ ایوارڈ دینے والی تنظیم ہے جو امیدواروں، تعلیمی اداروں، تربیت فراہم کرنے والوں، اسکولوں اور آجروں کو قابلیت کی حد پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر برطانوی بورڈز کے مقابلے میں ہماری فیس نصف سے بھی کم ہے۔

 اس موقع پر ایل آر این پر مباحثہ بھی ہوا جس میں ڈاکٹر ثروت نعمان، اطہر خان، عبدالقادر اور دیگر نے حصہ لیا اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔ اس موقع پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کیک بھی کاٹا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستان میں نے کہا کہ

پڑھیں:

اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن؛ آئی سی سی سے خصوصی پاسسز کی جگہ ریونیو لیں گے 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا اسٹیڈیم اَپ گریڈیشن کے بعد آئی سی سی سے ملنے والے پاسسز کی جگہ اسکا ریونیو لینے کا اعلان کردیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے باضابطہ طور پر کہا کہ 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو منعقد ہوگی، جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کون ہوگا اِن کون آؤٹ فیصلہ آج ہوگا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ سمیت تمام آفیشلز اور ایونٹ میں شریک ٹیموں کے عہدیدان کو مدعو کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن کے دوران اضافی رقم خرچ ہوئی ہے جس میں ساؤنڈ سسٹم سمیت ایل ای ڈی لائٹس وغیرہ کا اضافہ تھا تاہم اخراجات میں کمی کیلئے آئی سی سی سے پاسسز ملنے تھے جسے منع کرکے اسکا ریونیو لیں گے۔

مزید پڑھیں: کیا قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژر سے ''عمران خان'' کا نام ہٹایا جارہا ہے؟

محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے میزبان ملک کو ملنے والے آئی سی سی کے پاسز کی جگہ ریونیو مانگا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم (یعنی) پی سی بی وفاقی حکومت سے کوئی گرانٹ نہیں لیتا یہ بورڈ کا اپنا پیسہ ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹیڈیم اَپ گریڈ کرنیوالے مزدور بنیں گے مہمان

صائم ایوب کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نوجوان اوپنر کو ابھی تھوڑا صائم اور لگے گا ڈاکٹرز نے انہیں مزید 4 سے 5 ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تعلیمی ایمرجنسی نافذ اور نیا نظام تعلیم لایا جائے، قومی تعلیمی کانفرنس
  • کیا صرف طالبان حکومت ہی افغان بچیوں کی تعلیم میں بڑی رکاوٹ ہے؟
  • تعلیم کا عالمی دن
  • نہرو کا بھوت کشمیر کب چھوڑے گا؟
  • اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن ،آئی سی سی سے ریوینیولیں گے ، محسن نقوی
  • صائم ایوب کب تک صحت مند ہوں گے؟
  • قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژر سے” عمران خان “کا نام ہٹایا جارہا ہے؟اہم خبر آ گئی
  • اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن؛ آئی سی سی سے خصوصی پاسسز کی جگہ ریونیو لیں گے 
  • کیا قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژر سے ''عمران خان'' کا نام ہٹایا جارہا ہے؟