ملک کے بیشتر علاقوں میں کل موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں پیر کو موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ، تاہم شام اور رات میں گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑ سکتی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، تاہم کاکول میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہی، آج ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق لیپہ منفی11، قلات منفی 7، گوپس، زیارت،کالام منفی 6، بگروٹ منفی 5، ہنزہ ،کوئٹہ منفی 4 ، پاراچناراور استور میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بالائی علاقوں میں برفباری، سردی بڑھ گئی
— فائل فوٹوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری بھی ہو سکتی ہے۔
ملک کے شمالی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
نیلم آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
برف باری کے باعث کیل تاؤبٹ مرکزی شاہراہ سمیت شونٹھر ویلی کی سڑکیں بند، مواصلاتی نظام متاثر اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق خیبر پخون خوا میں دیر، چترال، کوہستان اور سوات میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔
ادھر شمالی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، خشک اور مطلع جزوی ابر آلود ہے۔