اقتدار میں آکر 26ویں آئینی ترمیم ختم کردیں گے، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عملاً عدالتی نظام کو محکوم بنادیا گیا ہے۔
صوابی میں اجتماع سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئے گی تو 26ویں ترمیم کو ختم کریں گے، ظالموں کے شکنجے سے عدالتوں کو آزاد کروائیں گے۔
اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا سمجھوتہ صرف آئین کی بالادستی کے ایجنڈے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عملاً عدالتی نظام کو ختم اور محکوم بنادیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کے ذریعے آزادی اظہار پر پابندی لگائی گئی ہے، 8 فروری کو ایکٹ کے خلاف آواز اُٹھائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ متنازع پیکا ایکٹ کو واپس لیا جائے، اس معاملے میں ہم صحافی برادری کے ساتھ ہیں۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ 8 فروری کا جلسہ پاکستان کی سیاست کا رُخ بدلے گا، چوری کیے گئے مینڈیٹ کو ہم واپس لیں گے۔ 17 سیٹوں والے شہباز شریف کو وزیراعظم بنا کر ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
---فائل فوٹوسپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
عدالتِ عظمیٰ میں رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
اسلام آباد عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے اسلام...
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا نے کہا کہ ہم ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینا چاہتے ہیں۔
خیبر پختوا خوا کی نگراں حکومت نے اسد قیصر کی 9 مئی واقعات میں ضمانت منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
خیبر پختون خوا کی صوبائی کابینہ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی منظوری دی تھی۔