اسلام آباد پولیس کے ایس ایچ او نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر انوکھا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد پولیس کے ایس ایچ او نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر انوکھا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی پولیس کے ایس ایچ اواشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اعلان کیا ہے کہ اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے باپ پر پرچہ دوں گا اور روڈ کے درمیان اس کو جوتے ماروں گا اور وہ پتنگ باز کا گھر بھی گرا دیں گے۔
پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اسلام آباد پولیس کا انوکھا اقدام سامنے آیا ہے اور تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے علاقے کی مسجد کے لاڈ اسپیکر پر خاص اعلان کیا گیا ہے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے لاڈ اسپیکر پر پتنگ باز کو سرعام جوتے مارنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
اشفاق وڑائچ کا والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایس ایچ او سیکرٹریٹ بول رہا ہوں، اپنے اپنے بچوں کو منع کردیں کہ کوئی بھی پتنگ بازی نہیں کرے گا، یہ خونی کھیل ہے جس سے کسی کی بھی جان ضائع ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے باپ پر پرچہ دوں گا اور روڈ کے درمیان اس کو جوتے ماروں گا اور اس کا گھر بھی مسمار کروں گا، یہ کان کھول کر سن لیں اور اپنے اپنے بچوں کو منع کردیں۔
ادھر سینئر وکیل سردار عبدالرازق نے پتنگ بازی پر پولیس کے انوکھے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جاسکتا ہے، پولیس خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرسکتی اور ملزم کو گرفتار بھی کرسکتی۔سردار عبدالرازق نے کہا کہ پولیس گھر مسمارکرنے اور بچوں کو روڈ پر جوتے مارنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتی، ایسا کرنے والا پولیس افسر خود جرم کا ازتکاب کرے گا، پولیس افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کے علاوہ مقدمہ بھی درج ہو سکتا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے ایس ایچ او نے پتنگ بازی اسلام آباد پولیس کے
پڑھیں:
کرم میں امن و امان کیلیے اسلام آباد میں جرگہ، سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے پر زور
اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کے قیام کیلیے اسلام آباد میں ہونے والا جرگہ خوشگوار ماحول میں ختم ہوگیا۔
اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر جرگے کا انعقاد کیا گیا اس سے قبل عمائدین نے کھانا کھایا اور پھر جرگے کا آغاز ہوا۔
عمائدین سے خطاب میں سجاد سیاد میاں نے کہا کہ قیام امن کیلیے عمائدین کو قریب لانے کی کوشش کی، عوام امن کیلیے ترس رہے ہیں اور قیام امن چاہتے ہیں۔
جرگے میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے، قیام امن کیلئے ضروری اقدامات پر بات چیت ہوئی جبکہ ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے پر اتفاق ہوا۔ جرگہ ممبر سید رضا حسین کے مطابق دونوں فریقین کے عمائدین کے جرگے کی دوسری نشست کل پشاور میں ہوگی۔
واضح رہے کہ کرم میں فائرنگ کے واقعات اور جھڑپوں کے باعث چار ماہ سے آمدورفت کے راستے بند ہیں، راستوں کی بندش کے باعث پانچ لاکھ آبادی علاقے میں محصور ہے۔