لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔لاہور میں منعقدہ تقرب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی تعمیر و ترقی کی سیاست ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے ترقی کی منازل پر لے کر گئے، ایکسپورٹس میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ " پنکی ، گوگی اور کپتان " لوٹ کر کھا گئے پاکستان ، ایک شخص گھڑیاں بھی بیچتا تھا، ڈاکے بھی ڈالتا تھا، 190 ملین پاؤنڈ کیس کے ڈاکے میں ملوث نکلے، خدا کیلئے اپنے ڈاکے کو مذہب سے الگ رکھو، ہم کہتے تھے کہ ان کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہیں، ہماری بات سچ ثابت ہوئی۔عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے معیشت پر خصوصی توجہ دی، یہ گھڑیاں چوری کر رہے تھے، شہبازشریف نے توشہ خانہ کے قواعد بنائے، لوگ دیکھتے ہیں کہ ایک وزیراعظم تھا جو توشہ خانہ کی چیزیں بیچتا تھا، ایک وزیراعظم شہبازشریف ہے جو دوستوں کے تحائف بھی توشہ خانہ میں جمع کراتا ہے۔

سائنسدانوں نے 1500 سال پرانی بائبل کا گمشدہ باب  دریافت کرلیا ، بڑا فرق سامنے آگیا

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں جو وعدے کیے، وہ پورے کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے دورمیں تعمیروترقی کیوں نہیں ہوئی؟،  پی ٹی آئی کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں تھا، یہ لوگ اپنے دور میں کیش اکٹھے کر رہے تھے، یہ وہ لوگ ہیں جو شہدا کی بے حرمتی کرتے ہیں، ان کو سیاست اتنی عزیز ہے، ان کو اپنے مفاد ملک سے زیادہ عزیز ہیں، پاکستان ہے تو سیاست اور سیاسی جماعتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ کا بازار گرم کرنے والوں کا مقابلہ کریں، ان سے حساب لیں، آج جو تعمیر اور ترقی ہم کر رہے ہیں، وہ پی ٹی آئی دور میں کیوں نہیں ہوئی؟۔ان کا کہنا تھا کہ اُڑان پاکستان کے تحت شہبازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے نکالا،2025 ترقی کا سال ہے، مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 5 سال بعد عوام کے درمیان جائیں گے تو لوگ جھولیاں اٹھا کر دعائیں اور ووٹ دیں گے ، وزیراعظم شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔

قوانین کی چھڑی ہمیشہ بنانے والوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے، خواجہ سعد رفیق

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کر رہے ہیں ترقی کی

پڑھیں:

شہباز شریف کا دورہ بیلا روس انتہائی اہم، ملکی معیشت، خارجہ پالیسی مضبوط ہورہی، عطاتارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات نے بیلا روس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت اور خارجہ پالیسی مضبوط ہورہی ہے، بیلا روس کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کا دورہ بیلا روس انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے بیلا روس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت اور خارجہ پالیسی مضبوط ہورہی ہے، بیلا روس کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بیلاروس کے صدر پاکستان کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان اور بیلا روس کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ہماری منزل تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے، شہباز شریف
  • پاکستانی مزدورں کی ہلاکت، وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران سے کارروائی کا مطالبہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • پاکستان کو اعلیٰ معیار کی بیلاروس کی مشینری اور مصنوعات درکار ہے: شہباز شریف
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار
  • آئینی عدالتیں شاہی دربار نہیں، کیسز نہیں سن سکتے تو گھر چلے جائیں: اعظم نذیر تارڑ
  • وزیر اعظم لندن پہنچ گئے
  • فعال خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی سے نکل آیا، عطا تارڑ
  • بجٹ: صنعتکاروں، تاجروں سے مشاورت کی جائے: وزیراعظم
  • شہباز شریف کا دورہ بیلا روس انتہائی اہم، ملکی معیشت، خارجہ پالیسی مضبوط ہورہی، عطاتارڑ