مشہور ویب سیریز آشرم میں بابا نرالا کے کردار پر بوبی دیول کا نیا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
مشہور ویب سیریز "آشرم" میں بابا نرالا کے کردار نے بوبی دیول کے کیریئر کو ایک نیا موڑ دیا ہے۔
اداکار نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ دراصل اس سیریز میں پولیس افسر کا کردار سمجھ رہے تھے، لیکن ہدایتکار پرکاش جھا نے انہیں بابا کا رول دیا، جس پر وہ حیران رہ گئے۔
بوبی دیول نے اپنے کردار کو "آئیکونک" بنانے کا سہرا پرکاش جھا کو دیا اور کہا، "یہ سب ان کی وجہ سے ہوا، کیونکہ انہوں نے مجھ میں کچھ خاص دیکھا۔ جب انہوں نے کہانی سنائی تو میں سمجھا کہ مجھے پولیس افسر کا کردار مل رہا ہے، لیکن جب پتا چلا کہ میں بابا بننے والا ہوں تو میں چونک گیا!"
بوبی دیول نے مزید کہا کہ "یہ شو کئی سالوں سے مقبول ہے، اور جہاں بھی جاتا ہوں، لوگ مجھ سے نئے سیزن کی ریلیز کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔"
آشرم کے علاوہ، بوبی دیول اب "کنگووا" اور "ڈاکو مہاراج" جیسے بڑے پروجیکٹس میں نظر آئیں گے۔ ان کی حالیہ فلموں میں شاندار کارکردگی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب پہلے سے بھی زیادہ مضبوط کم بیک کر چکے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بوبی دیول
پڑھیں:
پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے: وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی اور اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، اسلام انصاف، رحم اور مخلوقات کے احترام کا حکم دیتا ہے،انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی سماجی تانے بانے کے لئے خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے، امن اور اتحاد کے لئے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنا ضروری ہے، شہری بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کو باہمی برداشت و تعاون کی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دینی چاہئے، ہم رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں، خوف کی فضا پھیلانے اور تقسیم کرنے والوں کو ہم اکٹھے ہو کر جواب دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نفرت کے بیج بونے والوں کو ہم بات چیت سے جواب دیتے ہیں، مذہبی سکالرز، کمیونٹی رہنما اور شہری معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پختونخوا عہدے سے مستعفی، وجہ بھی سامنے آگئی
مزید :