کراچی: ہندو برادری کی برسوں سے رکھی 400 سے زائد استھیاں کینٹ اسٹیشن سے واہگہ کیلیے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی:
ہندو برادری کی کئی برسوں سے رکھی 400 سے زائد استھیاں کینٹ اسٹیشن سے واہگہ کے لیے ٹرین سے روانہ کردی گئیں۔
ہندو دھرم کے مقدس مقام ہریدوار میں گنگا میا میں استھیاں بہانے کا پاکستانی ہندوؤں کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی، شہر کے قدیم علاقے سولجر بازار میں استھیوں کی روانگی سے قبل پوجا پاٹ کی گئی۔
اس پر موقع پر ہندو دھرم سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی، شری پنچ مکھی ہنومان مندر کے گدی پتی مہاراج شری رام ناتھ کا کہنا تھا کہ 8 برسوں کے طویل انتظار کے بعد یہ استھیاں اپنی منزل ہریدوار واہگہ سے دہلی اور اس کے بعد ہریدوار میں گنگامیا کے کنارے پہنچائی جائیں گی، ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کی استھیوں کا پرتپاک استقبال کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ بھارت میں 144 سال بعد جاری مہا کمبھ کے میلے میں پاکستان کے دیہانت کرجانے والے ہندوؤں کی 2011 سے سون پوری شمشان گھاٹ میں رکھی استھیوں کے ویسرجن کے لیے بھارتی حکومت نے گزشتہ دنوں ویزے جاری کیے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسپیس ایکس نے 27 انٹرنیٹ سیٹلائٹس خلا میں روانہ کردیں
اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے سیٹلائٹس کی ایک کھیپ خلا میں روانہ کردی ہے۔
اسپیس ایکس نے فلوریڈا کے مشہور کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کو صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس سے لدے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کیا ہے۔
راکٹ 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے لانچ کیا گیا۔
۔اس مشن کا مقصد 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھنا ہے جہاں وہ دنیا بھر میں تیز رفتار، کم تاخیر والے انٹرنیٹ لوگوں ک وفراہم کرسکیں۔
پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز پر زمین پر واپس آیا جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔