جشن بہار 2025 کے دوران چین میں فلموں کے باکس آفس کا نیا ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
بیجنگ:
نیٹ ورک پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں 2025 جشن بہار (28 جنوری سے 4 فروری) کے دوران فلموں کی مجموعی باکس آفس آمدنی (پری سیل سمیت) 6.5 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے! اس کے علاوہ، 2025 میں چین کی فلم مارکیٹ کی مجموعی باکس آفس آمدنی شمالی امریکہ کے باکس آفس سے بھی بڑھ چکی ہے، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انمول بلوچ کا فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا عندیہ شادی کی افواہوں کی بھی وضاحت کر دی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ انمول بلوچ نے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ اگر کوئی معیاری اور متاثر کن اسکرپٹ ملا تو وہ بہت جلد فلموں میں بھی اداکاری کرتی نظر آ سکتی ہیںنجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں جب میزبان نے ان سے فلمی آفرز کے حوالے سے سوال کیا تو انمول بلوچ نے اعتراف کیا کہ ماضی میں انہیں فلموں کی آفرز ضرور ہوئی تھیں لیکن وہ اسکرپٹ اتنے مضبوط اور دلچسپ نہیں تھے جس کی وجہ سے انہوں نے انکار کر دیا اور اس وقت وہ خود کو فلم کے لیے تیار بھی محسوس نہیں کر رہی تھیں تاہم اب صورتحال مختلف ہے اور اداکارہ کے مطابق وہ فلموں کے لیے سنجیدگی سے سوچ رہی ہیں اور اگر کوئی اچھی کہانی اور معیاری فلم کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور کام کریں گیانمول بلوچ نے اس موقع پر اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی بھی تردید کی ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور ان کا کسی قسم کا ایسا کوئی ارادہ فی الحال نہیں ہےیاد رہے کہ انمول بلوچ ان دنوں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ان چند اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہیں ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے اور وہ متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت چکی ہیں