لیہ، سید نیئر عباس کاظمی شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری نامزد، مبارکباد کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
سید نیئر عباس کاظمی لیہ اور جنوبی پنجاب میں فعال ہیں، بطور جنرل سیکرٹری نامزدگی پر مرکزی اور صوبائی قائدین کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، علاوہ ازیں سید نیئر عباس کاظمی ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ عامر عباس ہمدانی نے سینیئر تنظیمی رہنما و سابق ضلعی صدر لیہ سید نیئر عباس کاظمی ایڈووکیٹ کو شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کا صوبائی جنرل سیکرٹری نامزد کردیا ہے، سید نیئر عباس کاظمی لیہ اور جنوبی پنجاب میں فعال ہیں، بطور جنرل سیکرٹری نامزدگی پر مرکزی اور صوبائی قائدین کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، علاوہ ازیں سید نیئر عباس کاظمی ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کونسل جنوبی پنجاب کے سید نیئر عباس کاظمی جنرل سیکرٹری
پڑھیں: