لاہور: جلوپارک میں شیر کے پنجرے کا واقعہ، تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور: کے جلوپارک میں ایک ملازم کی جانب سے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد عوام خوف زدہ ہوکر بھاگ گئی، انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیر کو بے ہوش کرکے پنجرے میں منتقل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کہاکہ شیر کو بےہوش کرنے کے لیے انجکشن کا استعمال کیا گیا، پنجرہ کھولنے والے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈی ڈی وائلڈ لائف لاہور، اور ویٹرنری آفیسر سفاری پارک شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ یہ واقعہ نہ صرف عوامی حفاظت کے لیے خطرہ تھا بلکہ جانوروں کے حقوق اور ان کی حفاظت کے لیے بھی ایک سنجیدہ معاملہ ہے، محکمہ وائلڈ لائف اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کرپٹو کرنسی کی ترویج کیلئے قوائد و ضوابط کی تشکیل پر کام جاری ہے، وزیراعظم
فائل فوٹو۔وزیراعظم سے عالمی فنانس کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، پاکستان عالمی سطح پر تیزی سے کرپٹو کرنسی کو اپنانے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے با صلاحیت نوجوان کرپٹو کرنسی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپٹو کرنسی کی ترویج کے لیے قوائد و ضوابط کی تشکیل پر کام جاری ہے، وفد نے پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے شعبے کی ترویج کےلیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین زیک وٹکوف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عالمی سرمایہ کاروں کےلیے پرکشش مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے، خطے اور عالمی سطح پر امن کے قیام میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہیں۔
ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا خواجہ آصف، عطا اللّٰہ تارڑ، احد چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔