لیورپول فٹبال کلب نے محمد صلاح کی شانداری کارکردگی کی بدولت پریمئیر لیگ میں اپنی برتری کو مزید وسعت دیتے ہوئے بورنموتھ کو دو صفر سے شکست دے دی۔

اس میچ میں محمد صلاح نے دو گول کیے، لیورپول اب 9 کے ساتھ پریمیئر لیگ میں پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ 

اس جیت کے ساتھ لیورپول 23 میچوں میں 56 پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ صلاح نے سیزن میں اپنے گولوں کی تعداد 21 تک پہنچا دی ہے۔ 

بورنموتھ کے وائٹلٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لیورپول کو ابتدائی طور پر میزبان ٹیم کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، جو اپنے پچھلے 11 لیگ میچوں میں ناقابلِ شکست تھے۔

صلاح نے پہلا گول 30ویں منٹ میں پنالٹی کک پر کیا، بورنموتھ کے جارحانہ کھیل کے باوجود، لیورپول کے دفاع نے، ورجل وین ڈائک کی قیادت میں، اپنی برتری کو برقرار رکھا۔

75ویں منٹ میں صلاح نے اپنے بائیں پاؤں سے ایک خوبصورت گول کرکے میچ کو یک طرفہ کردیا، اس گول کے ساتھ وہ پریمئیر لیگ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں 178 گول کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچے اور انہوں نے فرینک لیمپارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ساتھ صلاح نے

پڑھیں:

روزنامہ جسارت کے خالد مخدومی اور محمد انور کیلیے کراچی پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس

کراچی: روزنامہ جسارت کے مرحوم سینئر صحافیوں خالد مخدومی اور محمد انور کے لئے آج ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں ایک تعزیتی ریفرنس کیا گیا ۔ جس میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سیکریٹری سہیل افضل، سابق سیکریٹری مقصود یوسفی ، سینئر صحافی منیر الدین، مرحوم خالد مخدومی کے بھائی سینئر صحافی محمد طارق مخدومی اورمرحوم محمد انور کے صاحبزادے ارحم نے ریفرنس سے خطاب کیا اور مرحومین کی زندگی اور حالات پر روشنی دْالی۔جبکہ اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مقررین نے دونوں مرحومین کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خالد مخدومی اورمحمد انور نے انتہائی ذمہ داری اوردیانتدار کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیئے اور صحافتی اصولوں پر کبھی بھی سودے بازی نہیں کی اور اپنی جان کی پرواہ ناکرتے ہوئے کبھی کسی خبر کو نہیں روکا۔

اس موقع پر سکریٹری کراچی پریس کلب سہیل افضل نے کہا کہ خالد مخدومی بہت خوش مزاج انسان تھے۔ جبکہ محمد انور نے ایسے حالات میں زندگی گزاری جو بہت تشویشناک تھے، لیکن اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیتے۔

سنیئر صحافی مقصود یوسفی نے کیا کہ خالد مخدومی نے صحافت اختیار کرتے ہوئے اپنے والد اور بڑے بھائی کا احترام برقرار رکھا۔ مخدومی نے پر عزم زندگی بسر کی۔ اور سودے بازی کو نظر انداز کیا۔

منیرالدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہم عصر دوستوں کے حوالے سے مختلف واقعات بیان کیے۔

متعلقہ مضامین

  • شادی کےحوالےسےنئےقانون نے تہلکہ مچادیا
  • پریس کلب: سینئر صحافی محمد انور‘ خالد مخدومی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
  • روزنامہ جسارت کے خالد مخدومی اور محمد انور کیلیے کراچی پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس
  • یورپی کونسل کے اولین صدر اور بیلجیئم کے سابق وزیراعظم ہرمن وان رومپوی کا سی ایم جی کے ساتھ خصوصی انٹرویو
  • آئی ایل ٹی 20 میں پورن کی شاندار سنچری کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے گلف جائنٹس کو ہرادیا
  • میرپورخاص،واپڈا افسران نے شہری و تاجران سے بدسلوکی پر معذرت کرلی
  • بنگلا دیشی طلبہ کو سیاسی جماعت بنانے کا پورا حق حاصل ہے‘ ڈاکٹر محمد یونس
  • فلسطین حتماََ آزاد ہو گا، اہلیہ شہید محمد الضیف
  • شہید محمد ضیف نے اسرائیل کو شکست کا مزہ چکھایا، حزب‌ الله