چیئرمین گلبرک ٹاؤن نصرت اللہ کا ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی :چیئرمین گلبرک ٹاؤن نصرت اللہ کا ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ دارالعلوم نعیمیہ کے اطراف پانی کی لائن کی لکیج اور درستگی اور ابراہیم علی بھائی اسکول بلاک 15 سے دارالعلوم نعیمیہ تک کرب اسٹون کی تنصیب اور فٹ پاتھ کے لیول کرنے کے کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر دارالعلوم نعیمیہ پر مفتی منیب الرحمن کی آمد پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ہونے والے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ میں ٹاؤن انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ یہاں عرصہ دراز سے کوئی کام نہیں ہو رہا تھا اب نئی منتخب بلدیاتی قیادت کے آنے کے بعد کاموں کا سلسلہ شروع ہوا ہے برسوں کے انتظار کے بعد اور بار بار متوجہ کرنے کے بعد اب پہلی مرتبہ ہے اس سڑک کو قائدے قانون اور ضابطے کے مطابق بننے کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ جس سڑک کو تعمیر کیا جائے اس سے قبل اس کا واٹر سیوریج کے نظام کو پہلے درست کیا جائے یا تبدیل کیا جائے کیونکہ یہ نظام اتنی آبادی کے لیے نہیں تھا جو کہ آج موجود ہے جہاں بھی سڑک کی تعمیر کی جائے موجودہ اور آنے والی آبادی کو پیش نظر رکھ کر بنایا جائے تاکہ قوم کے ٹیکس سے بننے والی سڑک دیرپا ثابت ہو لوگوں کو اس کا فائدہ ملے۔
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ مفتی منیب الرحمن جیسی شخصیت ہمارے درمیان موجود ہیں اور میں ان کی آمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہم گلبرگ ٹاؤن میں کہیں بھی سڑک کے کام کے آغاز سے قبل وہاں واٹر و سیورج لائن کی درستگی اور مین ہال کی تعمیر کے بعد سڑک کے کام کا آغاز کرتے ہیں تاکہ تعمیر ہونے والی سڑک سے لوگ زیادہ عرصے تک مستفیض ہو سکیں دارالعلوم نعیمیہ کے اطراف کافی عرصے سے واٹر اور سیوریج کے مسائل موجود تھے جو کہ ہمارے علم میں تھے محدود بلدیاتی وسائل میں گلبرگ ٹاؤن میں کاموں کا سلسلہ جاری ہے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے ورژن کے مطابق کہ ہم اختیارات کا رونا
نہیں روئیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ اس پر عمل پیرا ہے ہم عوام کو بلدیاتی سہولت مہیا کرنا اپنی ذمہ داری کا حصہ سمجھتے ہیں اور عوام کو بلدیاتی سہولتیں میسر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دارالعلوم نعیمیہ گلبرگ ٹاؤن کے بعد
پڑھیں:
چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ نائیجریا
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائیجریا کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد کی نائیجریا کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس دوران جنرل ساحر شمشاد کی نائیجریا کے آرمی چیف، نیول چیف اور ایئرچیف سے بھی ملاقات ہوئی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ملاقاتوں کے دوران دونوں ملکوں کو انسداد دہشت گردی میں بالخصوص درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں سیکیورٹی، دفاعی تعاون، باہمی دلچسپی، بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔